سام سنگ پاکستان نے گلیکسی اے 9 سمارٹ فون متعارف کرا دیا

منگل 11 دسمبر 2018 17:15

سام سنگ پاکستان نے گلیکسی اے 9 سمارٹ فون متعارف کرا دیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سام سنگ پاکستان نے حال ہی میں نیا گلیکسی اے 9 متعارف کرایا ہے جو دنیا کا پہلا کواڈ کیمرہ سمارٹ فون ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس فون میں چار ریئر کیمرے فراہم کئے گئے ہیں۔ 8 میگا پکسل کے الٹرا وائیڈ کیمرے، 10 میگا پکسل کے ٹیلی فوٹوکیمرے، 24 میگا پکسل کے مین کیمرے اور 5 میگا پکسل کے ڈیپتھ کیمرے کے ساتھ صارفین اپنے تمام خصوصی مواقع کیلئے چار گنا بہتر معیار کی تصاویر حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔

نئے سام سنگ گلیکسی اے 9 کے تمام چار ریئر کیمرے متنوع رینج کے آپشنز فراہم کرتے ہیں جو صارفین کو تصاویر نکالنے کے دوران انتخاب کی آزادی فراہم کرتے ہیں۔ اس فون کا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ 120 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے جو وسیع مناظر کی عکسبندی کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ 2x آپٹیکل زوم کے ساتھ 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ فاصلے سے لی گئی تصاویر کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس فون کا 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرہ معیاری اور پیشہ ورانہ طور پر تیار کی گئی تصاویر کی طرح تصاویر کے پس منظر کو دھندلا کرتا ہے۔ اس فون کا 24 میگا پکسل مین کیمرہ شدید اور کم روشنی کے ماحول اور میں صاف شفاف تصاویر نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تصاویر میں زیادہ تفصیل کے لئے دیگر رکاوٹوں کو کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ صارفین آسانی کے ساتھ اپنی تصاویر کے معیار کو بڑھانے کیلئے Scene Optimizer اور Flaw Detection جیسے انٹیلی جنٹ فیچرز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

فون کی دیگر خصوصیات میں ایک 6.3 انچ کا انفینیٹی ڈسپلے شامل ہے جو زیادہ قیمتی نظارہ پیش کرتا ہے، اس فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی کی انٹرنل سٹوریج فراہم کی گئی ہے جبکہ اس فون میں Dolby Atmos سرائونڈ سائونڈ، شاندار ٹچ اور خوبصورت ڈیزائن فراہم کیا گیا ہے صارف کے جمالیاتی احساس کا اظہار ہے۔نئے سام سنگ گلیکسی اے 9 کے ساتھ سام سنگ پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے صارفین کو زیادہ آسانی فراہم ہوگی جس کے نتیجے میں وہ اپنے فون کو زیادہ بہتر بنا سکیں گے، اس سے انہیں مکمل طور پر اپنے خاص لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ یہ حیران کن ڈیوائس ملک بھر میں 99,999 پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس