تعمیراتی پرمٹس کے اجراء کا عمل آسان بنانے کی ضرورت ہے، لاہور چیمبر

منگل 11 دسمبر 2018 21:20

تعمیراتی پرمٹس کے اجراء کا عمل آسان بنانے کی ضرورت ہے، لاہور چیمبر
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تعمیراتی پرمٹس کے اجراء کا عمل آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی آٹومیشن کے ذریعے کاروباری شعبے کے لیے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانیاں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، تعمیراتی پرمٹس کا اجراء ایک اہم انڈیکیٹر ہے ، اس حوالے سے ملک کی عالمی درجہ بندی 166 جبکہ ہانگ کانگ اور چین درجہ اوّل پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایل ڈی اے نے لاہور چیمبر کی جانب سے پیش کردہ ریفارم ایجنڈا پر توجہ دی ہوتی تو آج حالات کافی درست ہوتے، آج ایل ڈی اے کے 20پراسیجرز پورے کرنے کے لیے 266دن درکار ہوتے ہیں جو طویل عرصہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ آرکیٹکٹ اور سول انجینئرز کی سرٹیفیکیشن کنسٹرکشن پرمٹ جاری کرنے کے لیے کافی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے میں الیکٹرانک ون ونڈو آپریشن قائم کیا جائے اور کنسٹرکشن پرمٹ کی آٹومیشن بشمول درخواستوں کی الیکٹرانک ذریعے سے پیش کرنے کی سہولت ایل ڈی اے میں ہی دی جائے۔ انہوں نے زمینوں کی کمرشلائزیشن فیس کے خاتمے اور فیصلہ سازی میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ