سینی پیکس نے پاکستان میں 4DXتھیٹر متعارف کرادئیے

بدھ 12 دسمبر 2018 19:27

سینی پیکس نے پاکستان میں 4DXتھیٹر متعارف کرادئیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) دنیا کی معروف سنیما ٹیکنالوجی کمپنی سی جے 4ڈی پلیکس (CJ4DPlex)اور سینی پیکس نے مشترکہ طور پر پاکستان میں پہلی مرتبہ دو 4DXتھیٹر اسکرین متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تھیٹر اسکرین ایک اوشین ٹاور مال کراچی اور دوسرا پیکجز مال لاہور میں آئندہ سال سے نمائش کا آغاز کرے گا۔ اس بات کا اعلان سینے ایشیا نے ہانگ کانگ میں 10-13دستمبر تک منعقدہ کنونشن اورنمائشی سینٹر میں کیا۔

سینی پیکس کے بہترین مقام 10اسکرینوں والے پیکجز مال لاہور میںملک کا پہلا 4DXتھیٹر نصب ہوگا۔ اس کے بعد اگلا 4DXتھیٹر اوشین ٹاور کراچی میں نصب کیا جائے گا جس سے سینی پیکس کی جانب سے ملک میں پہلی مرتبہ روایتی سینما کے معیارکی جگہ بین الاقوامی معیارکے مطابق خاندان کا ایک چھت تلے فلموں سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر سینی پیکس پر عزم ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرے جس سے اس انڈسٹری میں جدت لا کر سامعین کو سنیما میں فلم بینی کا ایک نیا منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

کمپنی کا یقین ہے کہ ہر فرد کیلئے مختلف تجربہ رکھتا ہے،اور 4DXٹیکنالوجی نے عوام کا تھیٹر میں رویہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس سے کمپنی پاکستان میں پہلی بار 4DXکی منفرد اور اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرکے ایک نئے مقام پر پہنچ گئی ہے، اس دور میں جب سینما کی ٹیکنالوجی تیزی سے جدت کی طرف جا رہی ہے۔ اس موقع پر سینی پیکس کی چیف ایگزیکٹیو مریم ایل باچا کا کہنا تھا کہ سینی پیکس کا مقصد CJ 4DXPLEXکے ہمراہ اپنے مہمانوں کو تفریح اور خدمت کا وہ معیار دینا ہے جو کسی اور کیلئے مکمن نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھی حق ہے کہ وہ CJ4DXPLEXکے پرجوش اور حقیقت پر مبنی تجربہ کو عوام تک پہنچائے، ہمیں فخر ہے کہ پہلی تھیٹر اسکرین پاکستان کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینما پیکجز مال لاہور سے آغاز کر رہا ہے۔ہم نے 4DXکو پاکستان میں متعارف کراکر ملک کی سب سے بہترین انٹر ٹینمنٹ کمپنی کی حیثیت حاصل کرکے خاندانوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرنے کا عہد پورا کیا ہے۔

اس موقع پر CJ4DPLEXکے سی ای او جونگ ریول کم کا کہنا تھاکہ ہم سینی پیکس کے ساتھ شراکت سے بہترین معیار کی سینما ٹیکنالوجی متعارف کرار ہے ہیں جو پاکستان میں سرفہرست کے سنیما میں شمار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھیٹر میں مزید جدت لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیںہوئے ہیں تاکہ سامعین کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کر تے رہے جو آج کے کسی اور تھیٹر میں میسر نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..