بین الاقوامی نمائش’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ کا افتتاح کل ہو گا

100 سے زائد فرنیچر کمپنیاں اور انٹیریئر ڈیزائنرز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گے، خریداری پر 30 فیصد تک خصوصی ڈسکائونٹ بھی دیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو پی ایف سی میاں کاشف اشفاق

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:08

بین الاقوامی نمائش’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ کا افتتاح کل ہو گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایکسپو سنٹر میں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام 3 روزہ میگا ’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کل ہو رہا ہے۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ پی ایف سی کے زیر اہتمام لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں گذشتہ برسوں میں 9 میگا ’’انٹیریئرز پاکستان‘‘ نمائشیں منعقد ہو چکی ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے نہ صرف شرکت بلکہ بھاری مقدار میں خریداری بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میگا ایونٹ پاکستان میں بڑی فرنیچر کمپنیوں اور انٹیریئر ڈیزائنرز کے لئے اپنی مصنوعات کی نمائش کا نادر موقع ہے۔ توقع ہے کہ صف اول کی 100 سے زائد مقامی فرنیچر کمپنیاں اور انٹیریئر ڈیزائنرز اس نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گے اور 2 سے اڑھائی لاکھ افراد اس نمائش کو دیکھنے کیلئے آئیں گے جبکہ مختلف اشیاء کی خریداری پر30 فیصد تک خصوصی ڈسکائونٹ بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میگا ایونٹ نوجوان ڈیزائنرز اور آرکیٹیکٹس کو جدید مارکیٹنگ رجحانات کا مشاہدہ کرنے اور مستند پروفیشنلز کے ساتھ اپنے کام کی نمائش کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ پی ایف سی عالمی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی کو یقینی بنانے اور فروغ دینے کے لئے فوکل پوائنٹ کے طور پرکام کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور سابقہ تجربہ کے پیش نظر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ فرنیچر ڈیزائنرز اور مینوفیکچرز کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں داخلے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے اور اعلیٰ معیار، مناسب قیمت اور بہترین ورائٹی کی وجہ سے بین الاقوامی خریدار اس پر اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فرنیچر کے مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو بیرون ملک نمائشیں منظم کرنے میں تعاون اور سہولیات فراہم کرے اس سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں مہمانوں کیلئے ریفریشمنٹ اور مناسب سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ میاں کاشف اشفاق اشفاق نے کہا کہ پاکستان کی لکڑی کی صنعت ملک کی مجموعی فرنیچر مارکیٹ کے 95 فی صد کا احاطہ کرتی ہے۔

ملک میں لکڑی کے فرنیچر کے 700 سے زیادہ یونٹس ہیں جن میں سے صرف چنیوٹ فرنیچر کی ملکی ضروریات کا 80 فیصد پورا کرتا ہے جبکہ گجرات، پشاور، لاہور اور کراچی فرنیچر کے اہم مراکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015-16 میں پاکستان نے 1.69 ارب روپے کا فرنیچر درآمد کیا جبکہ فرنیچر کی درآمد مقامی فرنیچر کی صنعت کیلئے بڑا خطرہ اور بے روزگاری کا باعث بن سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی