برآمدات بڑھانے کیلئے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے ‘ پیاف

تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے سخت قدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے‘عہدیدار

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:23

برآمدات بڑھانے کیلئے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے ‘ پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری درآمدات پر قابو پانے کیلئے مزیداقدامات کیے جائیں کیونکہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے اور تجارتی خسارہ میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں ۔

اس لیے غیر ضروری اشیاء کی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ تجارتی خسارہ بڑھتا جائے گا ۔ درآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق 2023تک پاکستان کو قرضوں اور سودکی مد میں انیس ارب ڈالر سالانہ ادا کرنا ہونگے جس کیلئے ابھی سے اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا اس لیے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اور پر تعیش اشیاء کی درآمدات پر پابندی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کے چیئرمین میاں نعمان کبیر سیئنر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہاکہ برآمدات میں کم شرح سے اضافہ ہونے اور درآمدات میںزیادہ شرح سے اضافے سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھتا جارہا ہے۔

برآمدات اور درآمدات کے بل میں واضح فرق کی وجہ سے بیرونی قرضوں کی واپسی اور اخراجات اور درآمدی بل 14.7% بڑھنے سے خسارہ جی ڈی پی سے 5.7% تک پہنچ گیا ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر پر مسلسل دبائو بڑھ رہا ہے۔تجارتی خسارہ بہتر کرنے کے لئے درآمدات کو گھٹانے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیںٹیکسٹائل کا شعبہ جسے ہماری معیشت میں بنیادی اہمیت حاصل ہے اور جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سب سے آگے ہے، بدستور مسائل کا شکار ہے۔

ملکی برآمدات میں اضافہ سے ہی ملکی صنعت ترقی کرے گی درآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے اور حکومت کے ریونیو میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے چیئرمین پیاف نے کہاکہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

حکومت کو چاہیے کہ ملکی برآمدات اور درآمدات کو متوازن رکھا جائے اور اگر برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو رواں مالی سال کے اختتام تک تجارتی خسارے کا حجم 25 ارب ڈالر تک پہنچنے کا احتمال ہے جسکے نتیجے میں ایک بار پھر غیر ملکی قرضوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات