متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبہ جات پر200 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی جن کی تکمیل سی154 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی،نیپرا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 11:00

اسلام آباد ۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبہ جات پر200 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی جن کی تکمیل سی154 میگاواٹ ماحول دوست اور شفاف توانائی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے یہ منصوبے سندھ اور خیبرپختونخوا میں لگائے جائیں گے اس حوالے سے نیپرا سے جنریشن لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں بھی جمع کروا دی گئی ہیں۔

نیپرا کی رپورٹ کے مطابق سینوول پرائیویٹ لمیٹڈ ہوا کی مدد سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے سندھ کے علاقہ جھم پیر میں پلانٹ لگائے گی جس پر85.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، یہ منصوبہ جون2020ء تک مکمل ہوگا۔ اسی طرح شفیع انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ بھی ٹھٹھہ سندھ میں ہوا کی مدد سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئی75.07 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی یہ منصوبہ جون2021ء میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جاوید سولر پارک پرائیویٹ لمیٹڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے پی کے میں شمستی توانائی سے 49.5 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئی49.27 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، یہ منصوبہ دسمبر2019ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔ مزید برآں گریڈ ایج پرائیویٹ لمیٹڈ2 میگاواٹ بجلی شمسی توانائی سے پیدا کرے گی جس پر168.12 ملین روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اسی طرح کمپنی شمسی توانائی سے 2.67 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے لاہور میں بھی 250 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرے گی متبادل ذرائع سے بجلی کے پیداواری منصوبہ جات کی تکمیل سے توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر