بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال سے بنی اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال سے بنی اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہو ئے ہیں۔بھاری مقدار میں ممنوعہ فوڈ کلر سے بنے پراڈکٹس کو مارکیٹ سے اٹھوادیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی صوبہ بھر میں بین شدہ فوڈ کلر ای 120سے بنی اشیائے خورونوش کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فروٹئین جوس اور امپورٹڈ دہی کے بعد مزید پروڈکٹس میں ممنوعہ کلر کے استعمال کا انکشاف ہوا تومعروف سپر سٹور سے ایکسٹوئیل جوس منٹ، بلوبیری اور سٹابری فلیورز کے 208 پیکٹس اٹھوا دیے گئے ہیں۔مزید برآںٹربل گم چیری فلیور کے 34، رین بو کینڈی کے 16 اور رنٹس کے 20 پیکس بھی ہٹا دیے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںبین کیے گئے چوپا چپس ببل کی167 اور مینٹوس جوس کے 29 پیک اٹھوائے گئے جبکہ چوپا چپس، فروٹئین جوس اور یو گو (U Go) نامی دہی کو پہلے بھی ای 120 کلر کی موجودگی پر اٹھوایا جا رہا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میںپنجاب فوڈٖ اتھارٹی کی تمام ای 120 کلر کارمین سے بنی اشیاء کے خلاف کارروائیا ں جاری ہیں۔ امپورٹر حضرات کو بھی تنبیہ کی جاتی ہے کہ ممنوعہ فوڈ کلر والی اشیاء امپورٹ نہ کریں۔کیپٹن (ر ) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ای 120 کلر پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے تحت بین ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد