چین میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 7 کانکن ہلاک

اتوار 16 دسمبر 2018 12:10

بیجنگ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) جنوب مغربی چین میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 7 کانکن ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چونگ چنگ میونسپلٹی میں حادثہ صبح سویرے 6 بجے کے قریب پیش آیا جب کان کا ایک حصہ یا شافٹ منہدم ہو گئی۔اس وقت کان میں درجن بھر مزدور کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

امدادی کارروائیں سے منہدم حصے سے 7 کانکنوں کی لاشین نکالی گئی جبکہ 3زخمی کانکنوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات فوری طور شروع کر دی گئی ہے۔چائنا نیشنل کول سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ سال ملک میں کوئلے کی کانوں کے حادثات میں375 کانکن ہلاک ہوئے تاہم یہ شرح 2016کے مقابلے میں28.7 کم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu