حکومت نے گیس کی قلت کو دور کرنے کیلئے ایل این جی کی در آمد میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی ذخائر کی تلاش کے کام کو بھی تیز کرنے کے آپشنز پر غور شروع کردیا

پیر 17 دسمبر 2018 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) حکومت نے ملک میں گیس کی قلت کو دور کرنے کیلئے ایل این جی کی در آمد میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی ذخائر کی تلاش کے کام کو بھی تیز کرنے کے آپشنز پر غور شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ اس وقت ملک میں گیس کی پیداوار 4ارب مکعب فیٹ کے لگ بھگ ہے جبکہ موسم سرما میں گیس کی قلت 80کروڑ مکعب فیٹ تک پہنچ جاتی ہے ،حکومت کو امید ہے کہ سی پیک کے نتیجے میں وجود میں آنے والی نئی صنعتوں کے بعد گیس کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ طلب 6ارب مکعب فیٹ تک پہنچ سکتی ہے ،اس وقت بھی گیس کی قلت کے سبب نئی صنعتوں اور کمرشل سیکٹر کیلئے گیس کنکشنز کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت قطر سمیت دیگر ممالک سے ایل این جی کی در آمد میں اضافے کی خواہاں ہے تا کہ مہنگے فرنس آئل کے بجائے در آمدی ایل این جی اور مقامی ریفائنریوں سے حاصل کردہ فرنس آئل پر زیادہ انحصار کیا جاسکے ،ملک میں ایل این جی کی در آمد میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر پورٹ قاسم پر نئے ایل این جی ٹرمینلز کے قیام کے بھی امکانات ہیں ،حکومت گیس اور تیل کے مقامی ذخائر کی تلاش کے کام کو بھی تیز کرنے پر غور کررہی ہے اور اس ضمن میں نئے بلاکس کی نیلامی کی جاسکتی ہے ،حکومت نے سندھ میں سی این جی سیکٹر کیلئے بھی پنجاب کی طرز پر ایل این جی فراہم کرنے پر کام کرنیکی ہدایت کی ہے ،ذمہ دار ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایل پی جی ایئر مکسڈ پلانٹس اور آٹو سیکٹر میں ایل پی جی کے استعمال کے فروغ کی بھی تجویز زیر غور ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد