تاپی منصوبہ کی تکمیل گیس بحران کے خاتمہ کے لئے معاون ثابت ہوگی،میاں زاہد حسین

خطہ میں امن اور خوشحالی کے لئے تاپی گیس پائپ لائن جیسے مشترکہ علاقائی منصوبہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،علائوالدین مری

پیر 17 دسمبر 2018 17:07

تاپی منصوبہ کی تکمیل گیس بحران کے خاتمہ کے لئے معاون ثابت ہوگی،میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین اور بی ایم پی کے صدارتی امیدوار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری نے کہا ہے کہ ترکمانستان افغانستان پاکستان انڈیا (تاپی)1814کلومیٹرز پرمشتمل گیس پائپ لائن منصوبہ پر پاکستان میں کام کا آغاز مارچ2019میں ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اس منصوبہ سے پاکستان میں 10ہزار نئی نوکریاں پیدا ہونگی۔پائپ لائن کے پاکستانی حصہ پر کام کے آغاز کے موقع پر منصوبہ میں شامل چاروں ممالک کے سربراہان کی شمولیت کی تجویز بھی قابل داد ہے، جس سے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کی اعلیٰ قیادت کے مابین فاصلے ختم ہونے اور تعلقات پر چھائی سرد مہری کے مٹنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

بزنس مین پینل پاکستان کے لیڈران نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ علاقائی منصوبہ نہ صرف خطہ کے امن و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ خطہ میںموجود ممالک کے تعلقات بہتر کرنے اور نئے تجارتی مواقعوں کے پیدا ہونے کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کے ذریعے منصوبہ میں شامل چاروں ممالک میں ہزاروں لوگوں کو روزگا ر ملے گا اور ان ممالک میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جس سے صنعتیں ترقی کریں گی، صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور برآمدات میں روزافزوں ترقی ہوگی۔بی ایم پی لیڈران نے کہا کہ اس منصوبہ سے ابتدائی طور پر 27ارب مکعب میٹر گیس کی ترسیل ہوگی جبکہ ایک سال بعد گیس کی ترسیل 33ارب مکعب میٹر گیس تک بڑھ جائے گی جبکہ روزانہ 3ارب مکعب میٹر گیس کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔

ترکمانستان سے آنے والے گیس میں پاکستان اور بھارت کا حصہ 42فیصد ہوگا جبکہ افغانستان 16فیصدکا حصہ دارہوگا۔ تاپی پائپ لائن منصوبی سے ملنے والی گیس کی قیمت LPGکے مقابلے میں کم ہوگی جس سے صنعتوں کو سستے گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اور کاروباری لاگت میں کمی کا باعث بنے گی جس سے صنعتکاروں کے منافع میں اضافہ ہوگا ۔ فی الوقت پاکستان کو روزانہ 2ارب مکعب فٹ روزانہ کی کمی کا سامنا ہے جو 2025میں 4ارب مکعب فٹ روزانہ تک پہنچ جائے گی۔

9ارب ڈالرکی لاگت سے مکمل ہونے والے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ سے پاکستان میں گیس کی طلب و رسد کے مابین کمی پوری ہوسکے گی اور توانائی کی کمی کے باعث زوال پزیر صنعتیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہونگی ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان سمیت ترکمانستان ، افغانستان اوربھارت کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔ ترکمانستان کی معیشت بڑی حد تک گیس کی ترسیل پر منحصر ہے جس کے سب سے بڑے خریدار روس اور ایران تھے مگر 2016اور 2017میں بالترتیب روس اور ایران نے ترکمانستان سے گیس کی خریداری قیمتوں اور ادائیگی کے تنازعات کے باعث منقطع کردی ہے، اس منصوبہ سے ترکمانستان کی گیس کے فروخت میں اضافہ ہوگا۔

افعانستان کو سالانہ 5ارب مکعب میٹر گیس ملنے کے ساتھ ساتھ 400ملین ڈالر ٹرانزٹ ریوینیو حاصل ہوسکے گا۔پاکستان اور بھارت میںگیس کی کمی ختم ہوگی، LPGاور تیل کے بجائے انرجی مکس میں گیس کے اضافہ سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔علائوالدین مری نے کہا کہ گیس پائپ لائن سے مکمل استفادہ کے لئے پورے منصوبہ کی سیکیورٹی اور حفاظت کا فول پروف نظام بنایا جائے تاکہ منصوبہ کی تکمیل سے تمام ممالک کی توقعات پوری ہوسکیں۔

بی ایم پی لیڈران نے کہا کہ ملک خصوصاً کراچی میں صنعتوں کو 100فیصد گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ صنعتی پیداوار مستحکم رہے اور درآمدات پر انحصار بڑھنے کے بجائے کم ہوسکے۔گیس کی فراہمی میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں کمی کے ساتھ ساتھ مزدور طبقہ کا استحصال ہوگا اور روزگار کی فراہمی میں کمی ہوگی جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین