کے سی سی آئی او ر یوایس ایڈ کا ایس ایم ای اے 19دسمبر کو منعقد ہوگا

پیر 17 دسمبر 2018 17:47

کے سی سی آئی او ر یوایس ایڈ کا ایس ایم ای اے 19دسمبر کو منعقد ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا 19دسمبر2018 بروز بدھ یونائیٹیڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ( یو ایس ایڈ) اور کے سی سی آئی کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی’’ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ایکٹیوٹی( ایس ایم ای ای)‘‘ کی صدارت کریں گے۔

ایک بیان کے مطابق یو ایس ایڈ کا ایس ایم ای اے ایک 5سالہ منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی کو کچھ اس طرح سپورٹ کرنا ہے کہ ایس ایم ایز معیشت میں اہم کردار ادا کرسکیںتا کہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں،تجارت کے فروغ حاصل ہو اور جی ڈی پی میں اضافہ ہو۔ امریکی حکومت کے طویل المیعاد عزم کے تحت پاکستانیوں کے بہتر مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے گھریلو آمدنی اور روزگار میں اضافے،ایس ایم ایز کے شعبے کو مسابقت کے قابل بنانے،تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے اورکاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے ایس ایم ای اے نجی شعبے کے ذریعے ترقی کے لیے سازگار ماحول کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریب رہ کر کام کرتے ہوئے یہ منصوبہ ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرتے ہوئے ایس ایم ایز اور سرمایہ کار پالیسیوں پر نظرثانی میں مدد کر رہاہے تاکہ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کرکے اداروں کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔ایس ایم ای اے معیشت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ایس ایم ایز کی مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کر رہا ہے جن میں آئی سی ٹی، مہمان نوازی،نقل و حمل،لائٹ انجینئرنگ،معدنیات، ٹیکسٹائل اور زرعی کاروبار اور پروسیسنگ بمشول خواتین کو اپنا کاروبار چلانے میں مدد فراہم کرنا شامل ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایز تک رسائی حاصل کرنا ہے اور ایسی ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا ہے جن میں ترقی کرنے کی بھرپور صلاحیت ہو۔ان ایس ایم ایز کی سرمائے تک رسائی میںمدد ، اپنی پیداوار کو بہتر بنانے،انتظامی امور میں مدد کرنے،سرٹیفیکیٹس کے حصول اور منافع بخش گھریلو اور برآمدی مارکیٹوں تک رسائی کو بڑھانے میں مدد کی جاتی ہے۔

کے سی سی آئی کے پلیٹ فارم کو ایس ایم ای سرگرمی کے لیے خاص طور پر منتخب کیا گیا ہے کیونکہ یہ ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے جو کراچی میں کام کرنے والی ایس ایم ایز کی نمائندگی کرتا ہے تاکہ کے سی سی آئی کے ممبران ایس ایم ای اے کی تفصیلات کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں۔ کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا نے ممبران سے درخواست کی کہ اس سرگرمی میں بھرپور شرکت کر تے ہوئے وہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھاسکیںجس کے نتیجے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے،آمدنی کو بڑھانے اورکاروباری اداروں کو مدد فراہم کرکے برآمدات میں اضافہ ممکن ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا