پشاور میں5 کروڑ روپے کی لاگت سے فیڈریشن ریجنل آفس کی تعمیر یو بی جی کا کارنامہ ہے، ایس ایم منیر

منگل 18 دسمبر 2018 18:32

پشاور میں5 کروڑ روپے کی لاگت سے فیڈریشن ریجنل آفس کی تعمیر یو بی جی کا کارنامہ ہے، ایس ایم منیر
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت نے پشاور میں5 کروڑ روپے کی لاگت سے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے اورجلد ہی جدید سہولیات سے آراستہ فیڈریشن کا ایک اور آفس تیار ہوجائے گا۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر سینٹر الیاس احمد بلور کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر یوبی جی رہنمائوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کے دوران کہی- اس موقع پر فیڈریشن چیمبر کے صدر غضنفربلور،یو بی جی کے صدارتی امیدوار انجینئر دارو خان اچکزئی، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،حاجی افضل، سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدرمظہر علی ناصر، نائب صدر شبنم ظفر، خالد تواب، سینٹرعبدالحسیب خان، عبد السمیع خان، الطاف،نوراحمدخان، حمیداخترچڈھا، شکیل احمد ڈھینگڑا، زاہد شنواری،ظفر بختاوری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی یو بی جی کی حمایت میں یکجا ہوچکی ہے اور28دسمبر کوفیڈریشن الیکشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ سوفیصد کامیابی حاصل کرے گا، ہمارے 4 نائب صدور بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اورفیڈریشن الیکشن میں ہمارے صدارتی امیدوار انجینیئر دارو خان فیڈریشن کی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چار سال میں بزنس کمیونٹی کی خد مت کی ہے، اسلام آباد کیپٹل آفس، گوادر میں فیڈریشن آفس کے قیام کے بعد یوبی جی کی کوششوں سے پشاور میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس کا سنگ بنیاد یو بی جی قیادت کا کارنامہ ہے اور ہمارے گروپ چیئرمین افتخار علی ملک اور گزشتہ چار سالوں میں فیڈریشن کے تمام صدور اور انکی ٹیموں کا اہم کردار ہے۔

ایس اہم منیر نے کہا کہ جس طرح ہمارے گروپ کے چار نائب صدور بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح ہمارے صدارتی امیدوار انجینئرداروخان اچکزئی اور دیگر تمام عہدوں پر بھی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ہی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور اپوزیشن کے امیدواروں کو گنتی کے چند ووٹ ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے تمام ووٹ ہماری حمایت میں آگئے ہیں اور یو بی جی فیڈریشن الیکشن میں مکمل سویپ کرے گا۔علاوہ ازیں ایس ایم منیر نے پشاور میں ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ملکی معاشی استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ