سردی میں اضافہ کے بعد حیدرآباد کے لنڈا بازار کی رونقیں بڑھ گئیں

منگل 18 دسمبر 2018 21:16

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سردی میں اضافہ کے بعد حیدرآباد کے لنڈا بازار کی رونقیں بڑھ گئیں ، حیدرآباد میں گذشتہ ہفتہ شروع ہونے والی سرد ہوائیں بدستور اپنا رنگ دکھا رہی ہیں اگرچہ اس سال موسم سرما کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے لیکن کوئٹہ سے آنیوالی یخ بستہ ہواؤں نے عوام کو گرم کپڑے پہننے اور گرم غذائیں کھانے ، سوپ و کافی پینے پر مجبور کردیا ہے وہیں شہریوں نے لنڈے بازار کا بھی رخ کیا ہے غریب و متوسط عوام ہی نہیں لنڈے بازار میں بعض صاحبِ حیثیت افراد کو بھی گرم کپڑوں کی خریداری کرتے دیکھا گیا ہے لنڈے بازار سے خریداری کرنے والے ایک تاجر کا کہنا تھا کہ و ہ یہ کپڑے میں جس میں کمبل، کوٹ اور سوئیٹر وغیرہ شامل تھے غریب لوگوں کو دینے کے لیے خرید رہا ہے جبکہ ایک شخص اپنے بکروں کو گرم سوئٹرپہنانے کے لیے خریداری کررہا تھا حیدرآباد میں اگرچہ درجنوں مقامات پر بیرون ملک سے آئے ہوئے پرانے گرم کپڑوں ٹھیلے لگے ہو ئے ہیں لیکن گدو چوک ، لطیف آباد بورڈ آفس کا علاقہ ، اسٹیشن کے قریب قلعہ سے متصل علاقہ ، سٹی کالج کے سامنے ڈومنوا روڈ اور حیدرچوک لنڈے بازار کا خاص منظر پیش کررہے ہیں ان مقامات پر سستے ، معیاری اور سرد موسم کا مقابلہ کرنے والے کپڑے فروخت ہو رہے ہیں ان میں خواتین و بچوں کے ملبوسات بھی شامل ہیںایک دکاندار نے اے پی پی کو بتایا کہ بازار سرد پڑا تھا لیکن جب موسم سرد ہوا تو بازار گرم ہو گیا ہے باچا خان چوک پر ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ و ہ اس سال بہت مایوس تھا کیونکہ اس نے پرانے کپڑوں کی بڑی خریداری کرلی تھی لیکن گاہک بازار کا رخ ہی نہیں کررہا تھا اب کپڑے فروخت ہو رہے ہیں اور اسے خوب نفع مل رہا ہے ایک دکاندار نے کہا کہ حیدرآباد ہی نہیں اب تو بیرون شہر سے بھی خریدار آرہے ہیں زیاد ہ تر لوگ سوئٹرز اور جیکٹس خرید رہے ہیں جس میں چمڑے کی جیکٹ زیاد ہ فروخت ہورہی ہے سٹی کالج ڈومنوا روڈ کے ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ اس بازار سے غریب سے غریب آدمی اپنی ضرورت اور پسند کی خریداری کرتا ہے اور امیر آدمی بھی اچھے کوٹ ، مفلر اور سوئٹرز لے جاتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر اور جنوری زیادہ سرد رہیں گئے گذشتہ شب بھی درجہ حرارت حیدرآباد اور اسکے مضافات میں 7درجہ کے قریب تھا اور مزید سردی بڑھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی