پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرایسوسی ایشن نارتھ زون نے جلد اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے فیصل آباد میں لاہور ہائیکورٹ بینچ کے قیام کی حمائت کر دی

بدھ 19 دسمبر 2018 15:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرایسوسی ایشن نارتھ زون نے جلد اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے فیصل آباد میں لاہور ہائیکورٹ بینچ کے قیام کی حمائت کر دی ہے اور کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ صرف وکلاء ہی کی نہیں بلکہ پورے ڈویژن کے پونے دو کروڑ عوام کی ضرورت ہے جس کیلئے وکلاء 29سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بدھ کے روز ایک ملاقات کے دوران ا نہوں نے کہا کہ ہم وکلاء کی اس تحریک میں نہ صرف بھر پور حمایت کرتے ہیں بلکہ ہر قسم کے تعاون کا یقین بھی دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو سوموٹو ایکشن لے کر عوام کو فوری انصاف اور قانون کی فراہمی کیلئے حکم جاری کرنا چاہئے۔ دریں اثناء وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر و سابق چیئرمین پی ایچ ایم اے میاں نعیم احمدنے میاں جاوید اقبال صدر فیصل آباد بار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتیں عوام کو ان کی دہلیز پر سستا اور فوری انصاف مہیا کرنے کے دعوے کرنے کے باوجود گزشتہ دو دہائیوں سے اس جائز مطالبہ کو ٹال رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وکلاء کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد رکھیں گے۔اس موقع پر تاجر رہنمائوں شاہین تبسم، میاں محمد سلیم و دیگرایگزیکٹو ممبران نے بھی فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ کی بھر پور تائید و حمائت کا اعلان کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)