فیصل آباد میں غیر منظور شدہ ہائوسنگ پراجیکٹس کی تعداد 266 ، غیر قا نونی نجی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کریک ڈائون شروع ،

رجسٹریاں بھی منسوخ

بدھ 19 دسمبر 2018 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) فیصل آباد میں منظور شدہ رہائشی کالونیوں کی تعداد 104جبکہ غیر منظور شدہ ہائوسنگ پراجیکٹس کی تعداد 266ہے لہٰذا غیر قا نونی نجی ہائوسنگ سکیموں کے مالکان اور ڈویلپرز کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے جس میں مذکورہ غیر قانونی سوسائٹیوں کی رجسٹریاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے ترجمان نے بدھ کے روز ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت رکوانے کیلئے ان کے دفاتر بند کروا دیئے گئے ہیں اور ان تمام غیر قانونی کالونیوں کے مقدمات بنا کر جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری اعجاز لطیف کی عدالت میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز کی طرف سے ان غیر قانونی سکیموں کی اشتہاری مہم رکوانے کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کو ایف ڈی اے کی طرف سے لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ ان غیر قانونی قرار دی جانے والی ہائوسنگ سکیموں کی اشتہاری مہم رکوانے اور ان کے شہر بھر میں لگائے گئے بینرز ، فلیکس سائنز اتروانے سمیت آئندہ انہیں ایف ڈی اے کے این او سی کے بغیر اشتہاری مہم کیلئے کوئی این او سی جاری نہ کیا جائے ۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ کے پاس فیصل آباد کے گردو نواح میں قانونی طور پر 104 ہائوسنگ سوسائٹیاں منظور شدہ ہیں جن کا تمام ریکارڈاور دستاویزات بمع نقشہ محکمہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔

انہوںنے کہا کہ غیر قانونی کالونیوں کی اشتہاری مہم رکوانے کیلئے اے پی این ایس ، سی پی این اے اور پیمرا سے بھی رابطہ اور انہیں تحریری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے نیز غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے تاکہ عوام الناس غیر منظور شدہ سکیموں کے جھانسے میں نہ آئیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین