آئل کمپنیوں کی گزشتہ سال کے دوران تیل و گیس کی تلاش کی بھرپور سرگرمیاں

جمعرات 10 جنوری 2019 16:36

آئل کمپنیوں کی گزشتہ سال کے دوران تیل و گیس کی تلاش کی بھرپور سرگرمیاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) ملک میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ سال کے دوران تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیاں بھرپورانداز میں جاری رکھیں اوراس دوران 437 مربع کلومیٹر کے علاقہ کی 2 ڈی اور1240 مربع کلومیٹر علاقہ کا تھری ڈی سیسمک سروے مکمل کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ تیل وگیس کے ممکنہ علاقوں میں 93 کنووئوں کی کھدائی (ڈرلنگ) کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ان میں سے بعض کنوئویں تجزیاتی مراحل میں ہیں جبکہ 13 میں نئی دریافتیں ہوئی ہیں ، صرف گزشتہ 4 مہینوں میں 105.18 ایم ایم سی ایف ڈی اور5 ہزار358 بیرل یومیہ تیل کی دریافت ہوئی ہے ۔پاکستان پیٹرولئیم لیمیڈ( پی پی ایل) نے اگست 2018ء میں سندہ کے ضلع سانگھڑ میں یومیہ 23 ملین کیوبک فٹ گیس اور91 بیرل تیل کی دریافت کی ہے۔

(جاری ہے)

ستمبر میں پی پی ایل نے ضلع چکوال میں تیل کا ذخیرہ دریافت کیا جس کا ابتدائی بہائو 313 بیرل یومیہ ہے۔اسی کمپنی نے 3 اور4 دسمبر کو سانگھڑ اورضلع سجاول میں بالترتیب 18.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور160 بیرل یومیہ خام تیل دریافت کیا۔آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کارپوریشن (اوجی ڈی سی ایل ) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہات میں ستمبر کے مہینے میں 1.3 ایم ایم سی ایف گیس اور550 بیرل یومیہ تیل دریافت کیا۔

اسی طرح ماڑی پیٹرولیم لیمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں یومیہ 15 سو بیرل خام تیل کا ذخیرہ دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔یونائٹڈ انرجی پاکستان لیمیٹڈ نے ٹنڈوالہ یار اورٹنڈومحمد خان میں پانچ مقامات پر تیل وگیس کی دریافت میں کامیابی حاصل کی ۔پی اوایل نے خیبرپختونخوا میں 27 بیرل یومیہ تیل کے ایک ذخیرے کو دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم ڈویژن تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کومزید علاقوں میں بلاکس دینے پرکام کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنیوں نے رواں مالی سال کے دوران 90 مقامات پر تیل وگیس کیلئے کنوئویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ جن میں سے 50 دریافتی اور40 ڈولپمنٹل ہیں۔اسی طرح حکومت نے رواں سال کیلئے 33.50 ملین بیرل خام تیل اور1.473 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کی دریافت کا ہدف مقررکیاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن