ڈالر کی قدرمیں اضافے کا اثر ادویات پر پڑگیا،

قیمتوں میں17فیصد تک اضافہ

جمعہ 11 جنوری 2019 18:18

ڈالر کی قدرمیں اضافے کا اثر ادویات پر پڑگیا،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) موسم سرما کی ٹھنڈی ہوا اور خشک آب و ہوا اپنے دامن میں بیماریاں لے کر آتی ہے۔ خاص کر معصوم بچے خشک سردی کا شکار ہوکر نزلے زکام اور سینے کے دیگرامراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔اگست میں پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کو سب سے بڑا چیلنج معیشت کے پہییکودرست سمت میں گھمانا تھا۔

گوناگوں مسائل میں سے ایک ادویات کی قیمتوں کی بلند ہوتی ہوئی سطح بھی ہے۔موسمی اثرات کے شکار بچوں کو نیبولائیز کروانا اس بار تھوڑا مہنگا ہوگا کیوں کہ حکومت نے نیبولائزنگ ادویات اور سسپینشن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ دوا ساز کمپنیوں کی شکایت کے بعد کہ خام مال کی قیمتوں کافی اوپر جاچکی ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال کے مقابلے میں ڈالر 27 فیصد اوپرچلا گیا جس کی وجہ سے دواساز کمپنیوں کے لیے درآمد شدہ خام مال کی قیمتوں میں ازخود اضافہ ہوگیا۔ اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے فارما سیکٹر نے ادویات کی قیمتوں میں 25 اضافے کا مطالبہ کردیا تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھ سکیں۔تاہم حکومت نے عام استعمال میں آنے والی مثلا نزلہ، زکام کھانسی کی ادویات میں 9 فیصد اضافہ کردیا جبکہ دوروں ، امراضِ قلب اور نظامِ تنفس سے تعلق رکھنے والے امراض کی ایمرجنسی ادویات میں 15 فیصد اضافہ کردیا۔

کچھ ادویات کی قیمتیں 17 فیصد تک بڑھائی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر ایک کمپنی کے نیبولائزر کی قیمت 377 ہوگئی ہے۔ اس کی سابقہ قیمت 320.45 روپے تھی۔ہول سیل مارکیٹ میں لوگوں نے سما ڈیجیٹل کو بتایا کہ ادویات کی شدید قلت ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجر بلیک مارکیٹ میں ادویات کو من مانی قیمتوں پر فروخت رہے ہیں۔ زینکس اور ٹیگرال کے 30 گولیوں کے پیک کی سابقہ قیمتیں 350 تھیں۔ مگر اب ان کو بالترتیب 2100 اور 1200 کی قیمتوں پر بیچا جارہا ہے۔ادویات ساز کمپنیاں باہر ممالک سے ادویات کی تیاری کے لیے کیمیکل کے خام مال منگواتی ہیں۔ لیکن ڈالر کی بلند ہوتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ادویات کی تیاری مزید مہنگی ہوگئی ہے، جس سے دواساز کمپنیوں کا منافع کم ہوگیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین