بی اے ایس ایف نی2018میں گاڑیوں پر کئے جانے والوں رنگوں کا انوکھا تجزیہ پیش کردیا

بی اے ایس ایف نی2018میں گاڑیوں پر کئے جانے والوں رنگوں کا انوکھا تجزیہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء)کیمیکل کی بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی بی اے ایس ایف کے کلر کوٹنگ ڈیویژن نی2018میں گاڑیوں پر کئے جانے رنگوں کا تجزیہ پیش کردیا ۔ تجزیہ کے مطابق سفید، کالا، سلور اور گرے کلر 2018میں گاڑیوں کی صنعت پر چھایا رہا اور دنیا بھر میں بنائی جانے والی 80فیصد گاڑیوں پر یہی رنگ کئے گئے۔تجزیہ میں یہ بتایا گیا تمام رنگوں کے مقابلے میں سفید رنگ سب سے زیادہ مقبول رہا اور شمالی امریکہ میں ہر چوتھی گاڑی، یورپ میں ہر تیسری گاڑی اور ایشیا پیسیفک میں ہر دوسری گاڑی پر کیا جانے والا رنگ سفید تھا ۔

جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں سلور رنگ کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی۔چھوٹی اور کمپیکٹ گاڑیوں پر کئے جانے والوں کرومیٹک رنگوں کے دسرے سلسلے میں نیلااور لال رنگ سرِ فہرست رہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کالے اور سفید رکنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پرگاڑیوںپرکئے جانے والے کرومیٹک رنگوں کے استعمال میں کمی واقع ہوئی۔تجزیہ میں بتایا گیا کہ یورپ میں تیار کی جانے والی ہر پانچویں گاڑی کا رنگ کا گرے تھاجس نے دوسرے مقبول رنگ کے طور پر سیاہ رنگ کی جگہ لے لی جس میں خریداروں کیلئے گرے رنگ کے 110مختلف شیڈز دستیاب تھے۔

جبکہ 140مختلف شیڈز کے ساتھ نیلا رنگ خطے میں پسند کیا جانے والا سب سے پسندیدہ رنگ بن گیا۔ 2018میں 11فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سلور رنگ کی جگہ لیتے ہوئے نیلا رنگ یورپ میں ہر چوتھی گاڑی پر کیا جانے والا رنگ بن گیا۔میٹیلک یا پرل رنگ بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے۔2018میں دو تہائی گاڑیوں پر ایفیکٹ کوٹنگ کی مقبولیت بھی دیکھنے میں آئی جس میں سیاہ اور گرے رنگ کی بڑی گاڑیوں پر میٹیلک کوٹنگ کی گئی۔

مقبولیت کے لحاظ سفید رنگ ایشیا پیسیفک میں سب سے مقبول رہاجہاں تیار کی جانے والی53فیصد گاڑیوں پر سفید رنگ کیا گیا۔دیگر میٹیلک رنگوں میں نیلا اور لال رنگ مقبول رہے جبکہ ایس یو ویز میں کئے جانے والے رنگوں میں براو،ْن رنگ زیادہ مقبول رہا۔ تجزیہ پیش کرتے ہوئے کلر بی اے ایس ایف نارتھ امریکہ کے ہیڈ آف کلر ڈیزائن پال سزورنی نے کہا کہ "بی اے ایس ایف کوٹنگ ڈیویژن کو دنیا میں استعمال ہونے والے مٹیریئل اور رنگوںکے رجحانات کا بخوبی ادراک ہے اور اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں آٹوموٹیو مارکیٹ میں کون سا رنگ اہم کردار ادا کرے گا۔

ہرسال ، بی اے ایس ایف کوٹنگ ڈیویژن کے ڈیزائنرز آٹو موٹیو رنگوں کے رجحانات پیدا کرتے ہیںجو وسیع پیمانے پر تحقیق ، عالمی رجحانات اور ثقافتی تبدیلیوں کے بارے میں گہرے تجزیہ پر مبنی 65رنگوں کا ایک مجموعہ ہے جو مستقبل میں تین سے پانچ سالوں کے اندر آٹوموٹیو کی صنعت میں استعمال کئے جانے والے رنگوں پر اثراندازہوگا۔ -"

Your Thoughts and Comments