ایل جی نے عالمی نمائش میں انتہائی کم وزن کے حامل لیپ ٹاپس متعارف کرادیئے

اسکے نئے لیپ ٹاپس ایل جی گرام 17 اور 14 انچ کا ایل جی گرام 2 ان 1 سی ای ایس کے اننوویشن ایوارڈز کے حصول کی دوڑ میں شامل ہوگئے

منگل 15 جنوری 2019 18:24

ایل جی نے عالمی نمائش میں انتہائی کم وزن کے حامل لیپ ٹاپس متعارف کرادیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2019ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس 2019 میں انتہائی کم وزنی اور جدید ترین لیپ ٹاپس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اسکے نئے لیپ ٹاپس ایل جی گرام 17 اور 14 انچ کا ایل جی گرام 2 ان 1 سی ای ایس کے اننوویشن ایوارڈز کے حصول کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

ایل جی گرام 17 مزید پروسیسنگ پاور اور مجموعی کارآمد کے ساتھ ٹیکنالوجی اور نئے فیچرز کا امتزاج ہے۔

اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ اس میں 14 انچ کا ماڈل 2 ان 1 کنورٹیبل لیپ ٹاپ آسانی سے ٹیبلٹ میں تبدیل ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے کمپیوٹنگ کی خدمات وسیع انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

صارفین عام طور پر لیپ ٹاپ کی خریداری کے وقت آسانی سے اسکی نقل و حمل اور کارکردگی میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایل جی گرام 17 لیپ ٹاپ ان دونوں پہلووٴں سے صارفین کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ اس میں 17 انچ کی ہائی ریزولوشن ڈسپلے کا بڑا ڈسپلے بھی ہے۔

17 انچ کے ایل جی گرام لیپ ٹاپ میں وائیڈ کواڈ ایکسٹینڈڈ گرافکس ایرے ڈسپلے ہے جس میں 2560 بائی 1600 کا اسٹینڈرڈ فل ایچ ڈی اسکرین ہے جس کی بدولت بہترین رنگوں کے ساتھ انتہائی اعلیٰ معیار کا ڈسپلے ہے ۔ روایتی 16:9 فارمیٹ کے مقابلے میں اس کے ڈسپلے کا 16:10 ریشو ہے جو امیج اور وڈیو ایڈیٹنگ کے لئے آئیڈیل ہے جس کی بدولت مختلف دستاویزات پر بیک وقت دیکھا جاسکتا ہے اور مختلف ایپلی کیشنز کو چلایا جاسکتا ہے

عام طور پر 17 انچ کے لیپ ٹاپ 2 کلو گرام سے زائد وزنی ہوتا ہے، تاہم ایل جی گرام 17 لیپ ٹاپ صرف 1340 گرام وزنی ہے۔

اس کا ہلکا وزن بوقت ضرورت ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے بہترین ہیں۔ اس میں 72 واٹ کی بیٹری کی بدولت ایک بار چارج کرنے کے بعد اسے 19.5 گھنٹے چلایا جاسکتا ہے۔ یہ پتلا اور اسٹائلش ہونے کے ساتھ انتہائی مضبوط بھی ہے اور امریکی ملٹری کے سخت ٹیسٹ سے مطابقت رکھتا ہے جس میں جھٹکے، دھول اور انتہائی زیادہ درجہ حرارت سے مزاحمت شامل ہے۔ اسی طرح ایل گرام 2 ان 1 لیپ ٹاپ بھی جدت انگیز خصوصیات کا حامل ہے اسے باسہولت انداز سے فولڈ کرکے ٹیبلٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اس میں کورننگ گوریلا گلاس 5 ہے جس کی بدولت یہ پانی کے قطروں، جھٹکوں سے روکتا ہے اور ڈسپلے کی حفاظت کرتا ہے۔ اس میں 72 واٹ بیٹری کے ساتھ اسے 21 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایل جی کے آئی ٹی بزنس ڈیویژن کے ہیڈ اک ہوان نے کہا، "ایل جی گرام لیپ ٹاپس نے صارفین کی ضروریات کے مطابق اسے تبدیل کیا ہے۔ یہ انتہائی کم وزنی لیپ ٹاپس باسہولت انداز سے لے جانے کے ساتھ بہترین کارکردگی کے حامل ہیں۔ خوبصورت ڈسپلے، متاثرکن ڈیزائن، بھرپور بیٹری اور شاندار کارکردگی کے ساتھ ایل جی کے سال 2019 میں نئے گرام ماڈل لیپ ٹاپس بالکل نئی سطح پر صارفین کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔"

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ