پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوسرے بھی تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں15ارب41 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

منگل 15 جنوری 2019 21:18

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوسرے بھی تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں15ارب41 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی39500اور39600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں15ارب41 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.99فیصدکم جبکہ58.84فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 39358پوانٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،کیمیکلز سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39712پوائنٹس کی بلندسطح پر ریکارڈ کیاگیا،تاہم معاشی صورت حال کی ابتری کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس کی 39700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی تاہم اتار چڑھائوکا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس201.63پوائنٹس اضافے سی39614.18پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،203کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب41کروڑ46لاکھ75ہزار411روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب49ارب24کروڑ73لاکھ10ہزار666روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر12کروڑ22لاکھ44ہزار370شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیر کی نسبت69لاکھ17ہزار720 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت32.28روپے اضافے سی1059.01روپے اورسروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت24.50روپے اضافے سی839.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سی8100.00روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت52.37روپے کمی سی1247.85روپے ہوگئی ۔

منگل کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ53لاکھ47ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سی28.74روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ15لاکھ32ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سی12.90روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس165.73پوائنٹس اضافے سی18969.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس592.66 پوائنٹس اضافے سی67135.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس63.35پوائنٹس اضافہ سی29006.72پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع