تمباکوکی مقامی کمپنیوں پر انکی استطاعت کے مطابق ٹیکس عائدکیاجائیگا، کلثوم پروین

بدھ 16 جنوری 2019 17:46

تمباکوکی مقامی کمپنیوں پر انکی استطاعت کے مطابق ٹیکس عائدکیاجائیگا، کلثوم پروین
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی کنویینئرکلثوم پروین نیتمباکوسیکٹرکے ٹیکس حصول میںکمی کے حوالے سے کہا ہے کہ تمباکوکی مقامی کمپنیوں پر انکی استطاعت کے مطابق ٹیکس عائدکیا جائیگا، تمباکوکی ملٹی نیشنل اورمقامی کمپنیوںکے ٹیکس میںواضح فرق رکھا جائیگا، مقامی تمباکو کمپنیوں پرعائدکئے گئے 300روپے ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرکے متعلقہ کمیٹی اورادارے کوبھجوائی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے صوابی،مردان،نوشہرہ اورچارسدہ میںمختلف تمباکوکمپنیوںکے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسینٹ کی خصوصی کمیٹی کے دیگرارکان سینیٹر دلاور خان اورسینیٹر ہدایت اللہ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمباکوکمپنی مالکان اورکاشتکاروںکے نمائندوںسے خطاب کرتے ہوئے سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی کنوینئرکلثوم پروین نے کہاکہ ہمیںاندازہ ہے کہ جوذرائع ملٹی نیشنل کمپنیوںکے پاس ہے مقامی کمپنیاں ان سے محروم ہیں، ایک ہی صوبے میں تمباکو منتقلی کے دوران ٹیکس حصولی کے حوالے سے بھی فیڈرل بورڈآف ریونیوکے حکام سے معاملات طے کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں دراک ہے کہ خیبرپختونخوا میں20ہزارتمباکو کی بھٹیاں ہیں جن سے لاکھوں لوگوںکا روزگار وابستہ ہے، ملٹی نیشنل اورمقامی تمباکوکمپنیوںمیںٹیکس فرق سے نہ صرف انڈسٹری کوفروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوںگے اور ٹیکس حصول میںآسانی بھی ہوگی، تمباکو سیکٹرکے ٹیکس حصولی میں64ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جومعیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔

کمیٹی کے ممبرسینیٹردلاورخان نے کہاکہ ہم ملٹی نیشنل کمپنیوںکے ہرگزخلاف نہیں،انکی سرمایہ کاری کوبھی خوش آمدیدکہتے ہیں، پارلیمنٹ میںتمباکوکی ملٹی نیشنل اورمقامی کمپنیوں کو زیربحث لایاجائے اوردونوںکا موازنہ کرنے کے بعدٹیکس عائدکیا جائے۔اس موقع پرتمباکوکمپنیوںکے مالکان اورتمباکوکاشتکاروںکے نمائندوںنے کمیٹی کوتمام مشکلات سے آگاہ کیا گیا جس پر کمیٹی نے انکی تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Browse Latest Business News in Urdu