پی ایس ایکس میں مندی ،سرمایہ کاروں کی50ارب3 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

کے ایس ای100انڈیکس39600،36500،36400اور36300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا

بدھ 16 جنوری 2019 18:48

پی ایس ایکس میں مندی ،سرمایہ کاروں کی50ارب3 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس39600،36500،36400اور36300کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی50ارب3 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت24.10فیصدکم جبکہ65.46فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بیکنگ ،کیمیکلزاور فرٹیلائزر میں خریداری کے باعث مثبت زون میں ہواتاہم ملکی معاشی ابتری صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 39226پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرریکوری آئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس342.24پوائنٹس کمی سی39271.94پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی96کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،218کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں50ارب3کروڑ65لاکھ97ہزار353روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب99ارب21کروڑ7لاکھ13ہزار313روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر9کروڑ27لاکھ73ہزار20شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت2کروڑ94لاکھ71ہزار350 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ایبٹ لیبارٹریز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت17.42روپے اضافے سی658.89روپے اورجے ڈی ڈبلیوشوگرکے حصص کی قیمت10.33روپے اضافے سی295.18روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت29.59روپے کمی سی1306.63روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت29.01روپے کمی سی1030.00روپے ہوگئی ۔

بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ32لاکھ22ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سی6.29روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ6لاکھ95ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت15پیسے کمی سی12.85روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس204.95پوائنٹس کمی سی18764.50پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس882.19 پوائنٹس کمی سی66252.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس187.55پوائنٹس کمی سی28819.17پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu