زمین ڈاٹ کام کی جانب سے زمین پراپرٹی ایکسپو۲۰۱۹ء کا کراچی میں کامیابی سے اختتام

اس سال کا آغاز کامیاب ایونٹ سے کیا ہے، زمین ڈاٹ کام پورے پاکستان میں مزید ایکسپوز بھی منعقد کرے گی؛ ذ یشان علی خان

جمعرات 17 جنوری 2019 18:21

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے زمین پراپرٹی ایکسپو۲۰۱۹ء کا کراچی میں کامیابی سے اختتام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے ’زمین پراپرٹی ایکسپو کراچی ۲۰۱۹‘ کا کامیابی سے انعقاد کیا جس میں دو روز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پراپرٹی کی نمائش ایکسپو سنٹر کراچی کے ہال نمبر 4، 5 اور 6 میں منعقد کی گئی تھی جہاں پاکستان بھر سے ۱۳۰ سے زائد نمائش کنندگان نے اپنے منصوبوں کی نمائش کی تھی۔



زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ کراچی شہر میں چوتھا ایکسپو جبکہ مجموعی طورپر سترہواں ایکسپو ہے۔ زمین پراپرٹی ایکسپو ۲۰۱۹ کراچی کا افتتاح معروف کاروباری شخصیت اور چیئرمین اے کے ڈی گروپ عقیل کریم ڈھیڈی نے سی ای او زمین ڈاٹ کام ذیشان علی خان کے ہمراہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کامیاب ایکسپو کا انعقاد کرنے پر زمین ڈاٹ کام کو مبارکباد پیش کی اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی تعمیر و ترقی کیلئے زمین ڈاٹ کام کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)



بعدا زاں، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے وفد نے بھی زمین پراپرٹی ایکسپو ۲۰۱۹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے اللہ کے فضل و کرم سے اس سال کا آغاز بھی کامیاب ایکسپو کے انعقاد سے کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام اپنے قیام سے ہی پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے اور اسی وجہ سے ہم مستقل بنیادوں پر پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کرتے ہیں ۔



اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہم نے پاکستان بھر میں 4 بڑے پراپرٹی ایکسپوز منعقد کئے جبکہ دبئی میں بھی دوسرے پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ان ایونٹس میں مجموعی طور پر لاکھوں لوگوں نے شرکت کی تھی جو کہ زمین ڈاٹ کام پر اُن کے اعتماد کا اظہار ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ایکسپوز کی وجہ سے جہاں رئیل اسٹیٹ اور اُس سے منسلکانڈسٹریز کو فائدہ ہوتا ہے ، وہیں عوام الناس کو بھی سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی چھت تلے تمام ہی بہترین پراپرٹیز اور محفوظ سرمایہ کاری کے حوالےسے معلومات لیتے ہوئے درست فیصلہ کر سکتے ہیں۔



ذیشان علی خان کا کہنا تھا کہ ہم یہ سفر جاری رکھیں، اس کامیاب ایونٹ کے بعد لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بھی پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ستمبر ۲۰۱۹ ء میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد دبئی میں ہوگا ۔ انہوں نے اس کامیاب ایونٹ پر اہلیان کراچی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایونٹ کے دونوں دن فیملیز کی بڑی تعداد نے ایکسپو سنٹر کا رُخ کیا جہاں انہوں نے پراپرٹی کے مختلف منصوبوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

اس ایکسپو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف منصوبوں کی موقع پر ڈیلز بھی کی گئی۔ زمین پراپرٹی ایکسپو میں لاہور، کراچی ، اسلام آباد سمیت پورے پاکستان سے نمائش کنندگان موجود تھے۔ فروری ۲۰۱۹ء میں زمین پراپرٹی ایکسپو ۲۰۱۹ کا انعقاد لاہور جبکہ مارچ ۲۰۱۹ میں اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اپریل ۲۰۱۹ء میں پہلی مرتبہ پشاور میں بھی پراپرٹی کی نمائش منعقد کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے