پاکستان قونصلیٹ جدہ نے مینول سپر سٹور اور رومی فوڈز پاکستان کے تعاون سے پاکستانی کنو کی ایک ہفتے کی تشہیری مہم کا آغازکیا تاکہ اس پھل کو سعودی مارکیٹ میں فروغ دیا جاۓ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 جنوری 2019 19:07

پاکستان قونصلیٹ  جدہ نے مینول سپر سٹور اور رومی فوڈز پاکستان کے تعاون سے پاکستانی کنو کی ایک ہفتے کی  تشہیری مہم کا آغازکیا تاکہ اس پھل کو سعودی مارکیٹ میں فروغ دیا جاۓ۔
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،جدہ) تشہیری مہم کا افتتاح نائب چیئرمین جدہ چیمبر جناب مازن محمد ابراھیم بترجی اور پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے مینول سپر سٹور جدہ میں کیا۔ اس موقع پر چیئرمین مینول عبداالله الدرویش اور مینول سپر مارکیٹ کے سی ای او خالد الدرویش بھی موجود تھے. افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے اہم کاروباری افراد ، ڈپلومیٹ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور مینول سپر مارکیٹ کے گاہکوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب مازن بترجی نے قونصلیٹ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ مختلف النوع پیداواری صلاحیت اور مسابقتی قیمتوں کے باعث پاکستانی پھل اور سبزیاں سعودی عرب میں مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدہ چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری ایسے تجاویز کی حوصلہ افزائی اور حمایت کر تی جس سے دو طرفہ تجارتی سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔

اس موقع پر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے، پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نےبتایا کہ یہ ایونٹ سعودی صارفین میں پاکستانی کنو کو متعارف کرانے کے لئے منعقد کیا گیا ہے. شہریار اکبر خان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کنو کا چھٹا بڑا پیداواری ملک ہے۔ پاکستان کی پیداواری صلاحیت تقریبا 2 ملین ٹن سالانہ ہے اور ھمارے فارمز عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار کے مطابق پھل تیار کر رہے ہیں. انہوں نے رومی انٹرپرائز، مینول سپر مارکیٹ اور قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن کے تعاون سے ایک کامیاب تقریب کا انعقاد کرنے پر تقریب کے منتظمین کو سراہا۔

افتتاحی تقریب میں صارفین کے تو ا ضع کے لئے کیلئے کنو کے علاوہ کنو سے بنے مختلف قسم کےمشروبات اور مٹھائیاں بھی موجود تھیں۔ پاکستانی کنو مینول سپر مارکیٹ کے تمام اسٹورز پر ہفتہ بھر پرومو شنل قیمت پر فروخت کیا جائے گا. یہ کیمپین 16 سے23 جنوری تک جاری رہے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی