وزیربلدیات سندھ کاگارڈن ویسٹ کے علاقوںکا دورہ ،پانی، سیوریج اور صفائی ستھرائی کے کاموںکا جائزہ لیا

جمعہ 18 جنوری 2019 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے جمعہ کی صبح اچانک گارڈن ویسٹ کے علاقوں نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن، ٹمبر مارکیٹ اور لیاری کی مختلف یونین کونسل کا دورہ کیا اور وہاں درپیش پانی، سیوریج اور صفائی ستھرائی کے کاموںکا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے نشتر روڈ کی تعمیر کے کام کو ان کے زیرزمین یوٹیلیز کے مکمل ہونے تک روکنے کے احکامات دیتے ہوئے کراچی انفرااسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی (کے آئی ڈی سی) کے چیف انجینئر اور پروجیکٹ کوآڈی نیٹر کو اسپیشل سیکرٹری بلدیات اور ایم ڈی واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر تمام مسائل کو حل کرنے کی ہدایات دی۔

صوبائی وزیر نے گارڈن اور لیاری کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے نظام کی خرابیوں کے باعث عوام کو درپیش مسائل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ چیف انجینئرز اور افسران کو 10 روز میں تمام سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوں کو درست کرنے اور لیاری ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت بننے والے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں میں باقی مانندہ کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے مختلف عوامی شکایات اور بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں ملنے والی شکایات کے ازالے کے لئے جمعہ کی صبح اچانک ضلع سائوتھ کے علاقوں گارڈن اور لیاری کی مختلف یونین کونسل کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری بلدیات نیاز سومرو، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج غلام قادر عباس، ایس ای صدر آفتاب چانڈیو، ایس ای لیاری اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جبکہ صوبائی وزیر کے لیاری کے دورے پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، ضلع سائوتھ پی پی پی کے صدر خلیل ہوت، عبدالمجید بلوچ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

گارڈن میں نشتر روڈ کی تعمیر جو کہ وفاقی حکومت کے فنڈ سے کے آئی ڈی سی کررہی ہے وہاں کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سڑک کی تعمیر کے لئے جب کھدائی کی گئی تو بڑے پیمانے پر سیوریج اور پانی کی لائنوں کے ساتھ ساتھ علاقے کو فراہم کی جانے والی گیس کی لائنوں اور بجلی کے کیبلز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اس کے باعث پورے علاقے میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جبکہ وہاں پر پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی مل جانے کے باعث وہاں کے عوام دھری اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ انجینئرز نے صوبائی وزیر کو تمام حقائق سے آگاہ کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ سڑک کی تعمیر سے قبل ان مسائل کے حل کے لئے متعلقہ کمپنی کو پابند کریں کہ وہ اس سلسلے میں ہم سے تعاون کرے۔ صوبائی وزیر نے فوری طور پر کے آئی ڈی سی کے چیف انجینئرنثار ساریو اور پروجیکٹ کوآڈی نیٹر فہیم اختر کو طلب کرکے ان کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں ہدایات دی کہ سڑک کی تعمیر سے قبل زیر زمین تمام یوٹیلیٹیز بالخصوص پانی اور سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی اور گیس اور بجلی کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے فوری رابطہ کرکے اس مسئلہ کا حل نکالیں۔

انہوںنے اسپیشل سیکرٹر ی بلدیات نیاز سومرو اور ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کو بھی ہدایات دی کہ وہ اس سلسلے میں کے آئی ڈی سی کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کرکے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر لیاری کے علاقے کھڈہ مارکیٹ، نیا آباد، بغدادی سمیت مختلف یونین کونسل پہنچیں اور وہاں کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ مختلف سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور علاقے میں صفائی ستھرائی اور سڑکوں کے حوالے سے جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کو مختلف سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوںپر مشینوں کی خرابیوں سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے فوری طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ افسران کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنوں کو مکمل فعال کرنے اور وہاں مسائل کو حل کرنے کے احکامات دئیے جبکہ اس موقع پر لیاری ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ماضی میں بننے والے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں کے باقی مانندہ کاموں کو بھی جلد سے جلد مکمل کرکے ان کو فعال کرنے کی ہدایات دی۔

اس موقع پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے کہا کہ انہیں اب کسی صورت شکایات نہیں ملنی چاہیے اور کام زمینی طور پر نظر آنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ اب وہ کاغذی رپورٹ کی بجائے خود یہاں آکر حقائق دیکھیں گے اور اگر ان کی ہدایات کے باوجود یہاں کام نہیں کیا گیا تو وہ سخت ایکشن لیں گے۔ دورے کے موقع پر صوبائی وزیر لیاری کے عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور لیاری کے عوام نے انہیں پانی، سیوریج، صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی شکایات کی، جس پر انہوں نے کہا کہ آج وہ اسی شکایات کے ازالے کے لئے آئیں ہیں اور افسران کو بھی ساتھ لائیں ہیں اور انشاء اللہ انہیں جلد اس کے اثرات دیکھنے کو ملیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد