کوہاٹ سمیت صوبہ بھر میںپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا 21 /جنوری سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

جمعہ 18 جنوری 2019 17:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ضلع کوہاٹ سمیت صوبہ بھر میںپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے 21 /جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔ اس امر کا اعلان جمعہ کے روز پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع کوہاٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر راشدبخاری نے کی۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں صوبائی قائدین کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 21 /جنوری 2019 بروز پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ 29 /جنوری کو صوبہ بھر میں مکمل ایک روزہ ہڑتال کی جائے گی اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں صوبائی اسمبلی کے باہر مظاہرہ کیاجائے گا۔

ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق ہڑتال کے دوران صرف ایمرجنسی ڈیوٹی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ پیرامیڈکس سٹاف کے تمام جائز اور قانونی مطالبات فوری طورپر تسلیم کئے جائیں۔اجلاس میں صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے افسروں کی انتقامی کارائیوں سے پیرامیڈیکل سٹاف میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ضلعی صدر راشدبخاری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اگلے ہفتہ پیر کے روز سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فیصلہ صوبائی قائدین کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔

اٴْنہوں نے بتایا کہ پورے صوبہ میں 20 ہزار سے زائد پیرامیڈکس کا سٹاف ہے لیکن صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے حکام نے انہیں محکمہ صحت میں ہونے والی اصلاحات کے بارے میں لاعلم رکھا ہے جبکہ چندہزار نرسوں کو اصلاحات کے عمل میں شریک کیا ہے جو ناانصافی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی