سپیل انڈسٹریل روبوٹ سسٹم نصب کرنے والا پہلا پاکستانی گروپ بن گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سپیل پاکستان پہلا پاکستانی صنعتی گروپ بن گیا ہے جس نے اسمبلی لائن کے لیے روبوٹک سسٹم نصب کردیا ہے، اس سے نہ صرف صنعتی پیداوار کا عمل تیز ہوگابلکہ سوفیصد بہتری بھی آئے گی۔ اس انڈسٹریل روبوٹک سسٹم کا افتتاح ہونڈا کارز پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیرونبویوشی مورا اور لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے مشترکہ طور پر کیا۔

سپیل گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفسر ضیاء حیدر نقی، اٹلس ہونڈا کے نائب صدر پروڈکشن کے نیچی مٹسائو، اسسٹنٹ نائب صدر ایم اشرف، جنرل مینیجر آصف محمود، ایڈوائزر ٹو چیف انجینئرنگ کوالٹی توشی نوری آوایا، سینئر مینیجر پرچیزنگ شن جی شینوزاوا بھی اس موقع پرموجود تھے۔ ہونڈا کارز پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور چی ایگزیکٹو آفیسر ہیرونبویوشی مورا نے کہا کہ سپیل پاکستان کی جانب سے روبوٹک سسٹم کی تنصیب بڑا متاثر کن قدم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ اکہ پاکستان کی آٹومارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے جس کے پیش نظر وہ پاکستان میں کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں، چیلنجز کے باوجود پاکستان میں صارفین کی تعداد کم نہیں ہوئی۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ جلد ہی عالمی انڈسٹریل روبوٹ مارکیٹ کی شرح نمو 9فیصد تک پہنچ جانے کی توقع ہے کیونکہ آٹومیشن کی طلب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا میں روبوٹک اور آٹومیشن ٹیکنالوجی نے صنعتی انقلاب رونما کیا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پیداواری عمل تیز ہوا، غلطی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے جبکہ معیار اور ورکرز کے تحفظ میں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل روبوٹک سسٹم کی تنصیب سے سپیل گروپ پاکستان نے ایک سنگ میل رکھا ہے، دوسرے شعبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی اور آٹومیشن بڑھانا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سپیل گروپ نے اپنے قیام کے بعد بہت سی مصنوعات پہلی مرتبہ پاکستان میں متعارف کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے درمیان تفریق سے آٹومارکیٹ سکڑی ہے کیونکہ نان فائلر گاڑی نہیں خرید سکتے، بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے لیے فائلر ہونا ضروری نہیں لہذا یہ تفریق ختم کی جائے۔

سپیل گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاء حیدر نے کہا کہ سپیل گروپ نی70کی دہائی میں برآمدات شروع کیں اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا، یہ جدت کو فروغ دیکر ملک میں صنعتی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد