ْ پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 17.68 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

منگل 22 جنوری 2019 14:56

ْ پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 17.68 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں 17.68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر2018ء تک پاکستان کی جانب سے افغانستان کو608.533 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.68 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 739.233 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں افغانستان سے درآمدات میں 20.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں پاکستان نے افغانستان سے درآمدات پر85.123 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان سے درآمدات پر پاکستان نے 70.655 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔دسمبر کے دوران افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 74.193 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا ، دسمبر 2017 ء میں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 163.164 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ