رواں سال 27ارب ڈالرایکسپورٹ کا ہدف کیلئے صنعتی شعبہ کو مراعات دی جائیں ‘افتخار بشیر

صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میںکمی لائی جائے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن

منگل 22 جنوری 2019 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کی طرف سے رواں سال27ارب ڈالر ایکسپورٹ کا ہدف پورا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو تجارتی و کرنٹ اکائونٹ خسارہ کا چیلنج کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے برآمدات کا ہدف پورا کرنے کیلئے برآمدی و صنعتی شعبہ کو مراعات دی جائیں ،چین کی طرف سے پاکستانی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر تک امداد دینے پر آمادگی خوش آئند ہے ،معاشی بہتری کیلئے غیر ضروری درآمدات کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخاربشیر چوہدری نے کہا کہ مہنگی بجلی و گیس اور صنعتی شعبہ میں ان دونوں کی لوڈشیڈنگ صنعتی و اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جس سے انڈسٹری بند اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں ۔مہنگی گیس و بجلی کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکا رہیں جسے غیر ملکی امداد اور قرضوں سے مصنوعی طور پر بڑھایا جارہا ہے لیکن بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہیںاس لیے صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میںکمی لائی جائے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔

بصورت دیگر اقتصادی ترقی کی شرح بڑھانے کے اہداف پورے نہ ہوسکیں گے۔اور ملک مشکلات سے دوچار رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ