آئندہ 15 سالوں میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کم لاگت سے بجلی تیار کرنے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرناہو گی ، ترجمان شنیڈر الیکٹرک

منگل 22 جنوری 2019 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) شنیڈر الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ 15 سالوں میں انرجی کی ڈیمانڈ دوگنا جبکہ کمی 4گنا ہو جائے گی لہٰذا بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کم لاگت سے بجلی تیار کرنے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی جس کیلئے دستیاب توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لایا جاسکتاہے۔ شنیڈر الیکٹرک کے ترجمان نے بتایاکہ انرجی کے زیادہ استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ و دیگر عناصر اوزون کی سطح کو تباہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں گلوبل وارمنگ کے باعث موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو کر دنیا میں تباہی کا موجب بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنیڈر کے دستیاب انرجی سلوشنز کے ذریعے توانائی کی کم از کم 30 فیصد بچت ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں انڈسٹری کے علاوہ دیگر شعبوں میں بچت پر دھیان نہیں دیا جا رہا جس کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دنیا کی موجودہ 6 بلین آبادی میں سے صرف 2 بلین کو انرجی دستیاب ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی بحران اور امن و امان سمیت دو بڑے مسائل کا سامنا ہے لہٰذا اگر ان مسائل کو حل کر لیا جائے تو ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوںنے کہاکہ توانائی کی بچت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم پیداوار کے ساتھ ساتھ بچت پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شنیڈر الیکٹرک کا یہ ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ انڈسٹری اور اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی اوراس کے استعمال کیلئے راغب کرتا ہے تاکہ انکی کار کردگی اور پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے اور وہ اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی معیارکے مطابق تیاری کے بعد مارکیٹ میں فروخت کیلئے بھیج سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا