پا کستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ پر اظہار تشویش

منگل 22 جنوری 2019 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پا کستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر حکومت سے اپیل کی ہے کہ برآمدی صنعت کو بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستقل بنیادوں پر مستثنیٰ قرار دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کو معاشی و اقتصادی طورپر مضبوط بنانے میں مدد مل سکے ۔

میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کھرڑیانوالہ کے ویلیو ایڈیشن سٹی میں صرف صنعتی برآمدی ادارے قائم ہیں جہاںکئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے حالانکہ اس سٹی کو قائم کرنے کا مقصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا اور لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار مہیا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ویلیو ایڈیشن سٹی کے قیام کے وقت یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ یہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور یہاں کے مخصوص صنعتی فیڈر سے بجلی کی 24 گھنٹے سپلائی مہیا کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں بعض اوقات 4سے 6 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں کی فیکٹریوں کی پیداوار 50 فیصدسے بھی کم ہو گئی ہے جبکہ مالکان کو مزدوروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ملین کے اضافے کے علاوہ بلا مقصد نقصان بھی برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ملین کے براہ راست نقصان کے ساتھ ساتھ ریونیو میں بھی بالواسطہ طور پر 25 ملین کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اس معاملہ میں مداخلت کریں اور ملک بھر میں صنعتوں اور خاص طور پر برآمدی صنعتوں کو بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستقل مستثنیٰ قرار دینے کا حکم جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقتی اور دکھاوے کے اقدامات کی بجائے خاص طور پر برآمدی صنعتوں کو مسلسل 24 گھنٹے بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے جامع پالیسی وضع کی جائے اور اس کی پارلیمنٹ سے بھی منظوری لی جائے تا کہ اس کو حکومتوں یا وزارتوں کی تبدیلی نہ کی جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا