پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں44ارب78 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

منگل 22 جنوری 2019 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کی دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36600،36700،36800اور36900کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں44ارب78 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.88فیصدزائدجبکہ61.49فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 39485پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز، بینکنگ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39961پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھائو کے باعث کے ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس358.44پوائنٹس اضافے سی39902.21پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر348کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی214کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں44ارب78کروڑ7لاکھ17ہزار166روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر80کھرب15ارب3کروڑ42لاکھ20ہزار463روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر13کروڑ68لاکھ2ہزار450شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت1کروڑ23لاکھ11ہزار830 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سی6900.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت69.00روپے اضافے سی8100.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سی7100.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت29.00روپے کمی سی1021.00روپے ہوگئی ۔

منگل کوٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ15لاکھ61ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.21روپے اضافہ سی25.93روپے اورفوجی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں98لاکھ93ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت2.08روپے اضافے سی35.08روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس221.44پوائنٹس اضافہ سی19149.77پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس549.65 پوائنٹس اضافے سی67012.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس159.54پوائنٹس اضافے سی29238.40پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ