ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش میں 140 سے زائد ایوارڈز جیت لئے

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کنزیومر الیکٹرانکس نمائش (سی ای ایس) میں 140 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کرلئے

منگل 22 جنوری 2019 21:13

ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی ٹیکنالوجی نمائش میں 140 سے زائد ایوارڈز جیت لئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2019ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کنزیومر الیکٹرانکس نمائش (سی ای ایس) میں 140 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کرلئے۔ ایل جی نے ٹی وی کٹیگری میں لگاتار پانچویں بار انگیجیٹ بیسٹ آف سی ای ایس ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ ایل جی کے اولیڈ ٹی وی آر 65 انچ کے اولیڈ ٹی وی کو ملا جو گھومنے کی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسی طرح ایل جی ساوٴنڈ بار اور ایل جی V40تھنک اسمارٹ فون کو بھی کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ای ایس بیسٹ آف اننویشن ایوارڈز ملے۔
ایل جی نے انگیجٹ، ٹیک ریڈار، پاپولر میکینکس، سلیش گیئر، ریویوڈ ڈاٹ کام، ٹیلی شیس اور دیگر اداروں سے بھی اولین اعزازات اپنے نام کئے۔ اس کے ساتھ کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہوم ایپلائنس، ہوم انٹرٹینمنٹ اور موبائل کمیونکیشن کٹیگریز میں بھی 17 ایوارڈز حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ایل جی سگنیچر اولیڈ ٹی وی آر دنیا کا پہلا گھومنے والا ٹیلی ویڑن ہے جس نے رواں سال پوری نمائش میں تہلکہ مچا دیا اور اس نے ٹیکنالوجی کی مختلف بڑی میڈیا پبلیکشنز کی طرف سے 70 سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ایل جی کے سال 2019 کی گرام الٹرا لائٹ ویٹ لیپ ٹاپس نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور مختلف ٹیکنالوجی پبلیکیشنز بشمول ریویوڈ ڈاٹ کام، ٹرسٹڈ ریویوز اور ٹیلی شیئس نے اس کی جدت انگیز کارکردگی کا اعتراف کیا۔

ایل جی نے سی ای ایس 2019 نمائش میں انگیجٹ سے بیسٹ آف سی ای ایس، پی سی میگ سے بیسٹ آف سی ای ایس، ریویوڈ ڈاٹ کام کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، سلیش گئیر کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، ٹیلی شیئس سے سی ای ایس ٹاپ پکس، پاپولر میکینکس سے بیسٹ آف سی ای ایس 2019، ٹائمز گائیڈ سے بیسٹ ان شو 2019، ٹیک ریڈار سے دی بیسٹ ٹیک ایٹ دی شو، پاکٹ لائن سے بیسٹ آف سی ای ایس، ایچ ڈی گرو سے بیسٹ ان شو، سی ٹی اے مارک آف ایکسی لینس سے ویڈیو ڈسپلے پروڈکٹ آف دی ائیر، سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ سمیت مختلف اداروں سے ایوارڈز اپنے نام کئے۔

ایل جی کے 88 انچ اولیڈ 8Kٹی وی نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ، ماشابل سے بیسٹ ٹیک آف سی ای ایس 2019 اور ڈیجیٹل ٹرینڈز سے بیسٹ آف ٹی ویز آف سی ای ایس 2019 ایوارڈ اپنے نام کئے۔
ایل جی گرام 17 نے ریویوڈ ڈاٹ کام کا ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ، ٹیلی شئیس سے سی ای ایس ٹاپ پکس، ونڈوز سینٹرل سے بیسٹ آف سی ای ایس، آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ اپنے نام کئے۔

ایل جی گرام 2 ان 1 لیپ ٹاپ نے ٹرسٹڈ ریویز سے بیسٹ آف سی ای ایس ایوارڈ ، ایل جی ساوٴنڈ بار نے بیسٹ آف اننویشن کا سی ای ایس 2019 اور ایچ ڈی گرو کا بیسٹ آف سی ای ایس ایوارڈ، ایل جی ہوم بریو نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ، ٹرسٹ ریویو سے بیسٹ آف سی ای ایس 2019 ایوارڈ ، ایل جی اسٹائل نے آرنری سے سی ای ایس 2019 اننویشن ایوارڈ جبکہ ڈیلر اسکوپ سے 2019 امپیکٹ ایوارڈز ، ایل جی وی 40 تھنک نے بیسٹ آف اننویشن سے سی ای ایس 2019 بیسٹ آف اننویشن ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈ شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد