بینک ڈیپازٹس کے منافع پر ٹیکس وصولی کی شرح میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 250 فیصد اضافہ

بدھ 23 جنوری 2019 11:25

بینک ڈیپازٹس کے منافع پر ٹیکس وصولی کی شرح میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 250 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران بینک ڈیپازٹس پر حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس وصولی کی شرح میں 250 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 800 ملین روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران بینکوں میں جمع کرائی گئی رقوم سے حاصل ہونے والے منافع جات وغیرہ پر ٹیکس وصولیوں کا حجم 228 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 572 ملین روپے یعنی 250 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بینک ڈیپازٹس پر حاصل ہونے والے منافع جات کی شرح میں اضافہ سے نہ صرف ٹیکس وصولیاں بڑھیں گی بلکہ اس سے بچتوں کے کلچر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2018ء کے اختتام پر بینکوں میں جمع کرائی جانے والی رقوم کی شرح میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیپازٹس کا حجم 13.35 کھرب روپے تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2017ء کے اختتام پر بینکوں میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا حجم 12.36 کھرب روپے رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بچتوں کے رجحان میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں معاونت حاصل ہوگی اور لوگوں کی آمدن بھی بڑھے گی جس سے مارکیٹ اکانومی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب