پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،

سرمایہ کاری مالیت میں28ارب59 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

بدھ 23 جنوری 2019 17:53

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی40000کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں28ارب59 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت30.83فیصدزائدجبکہ57.53فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40198پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس155.64پوائنٹس اضافے سی40057.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی210کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،127کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں28ارب59کروڑ26لاکھ40ہزار138روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر80کھرب43ارب62کروڑ68لاکھ60ہزار601روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر17کروڑ89لاکھ89ہزار699شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگلکی نسبت4کروڑ21لاکھ87ہزار249 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت35.92روپے اضافے سی1269.42روپے اورملت ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت20.67روپے اضافے سی790.45روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت90.00روپے کمی سی7010.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت24.49روپے کمی سی825.51روپے ہوگئی ۔

بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ49لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6.62روپے پرمستحکم جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ37لاکھ59ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت8پیسے اضافے سی13.18روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس74.62پوائنٹس اضافہ سی19224.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس154.00 پوائنٹس اضافے سی67166.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس102.94پوائنٹس اضافے سی29341.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد