فیصل آباد کی کاروباری برادری کا ضمنی بجٹ 2018-19کا خیر مقدم ،بجٹ

عوام دوست اوربزنس فرینڈلی ہے ،سید ضیا علمدار حسین ،خرم مختار

بدھ 23 جنوری 2019 23:40

فیصل آباد کی کاروباری برادری کا ضمنی بجٹ 2018-19کا خیر مقدم ،بجٹ
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) فیصل آباد کی کاروباری برادری نے ضمنی بجٹ 2018-19کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوام دوست اوربزنس فرینڈلی قرار دیا ہے ۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید ضیا علمدار حسین نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں صنعتکاروں کو دیا گیا ریلیف اُن کی توقعات سے بڑھ کر ہے، یہ بجٹ کم اور مراعاتی پیکج زیادہ لگتا ہے ، اے پی پی سے بات چیت میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں کیے گئے اقدامات سے انڈسٹری میں بہتری آئے گی اور بین اقوامی منڈیوں میں ہم اپنی کھوئی ہوئی شناخت بحال کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک سرمایہ کارکا اعتماد بڑھے گا اور ملک میں مزیدسرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں صنعتی خام مال پر ڈیوٹیز کم اور بعض پر ختم کر نے کے اعلان کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے ، ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی، اسپیشل اکنامک زونز کے قیام اور مشینری پر ٹیکس کے خاتمہ سے صنعتی ، کاروباری ، برآمدی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، اسٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ پر ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ انتہائی احسن اقدام ہے ، فائلرز کیلئے بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ سے بینکوں پر عوام کا اعتماد بحال اور ٹیکس دہندگان کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

چئیر مین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خرم مختار نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے بدھ کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں رواں مالی سال 2018-2019 کے پیش کردہ منی بجٹ کو صنعتی ، کاروباری ، تجارتی ، برآمدی ، سرگرمیوں کے فروغ کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ اقدام سے جہاں ملکی و کاروباری شعبہ کی بے یقینی کا خاتمہ ہوگا وہیں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام سے غربت و بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ، بدھ کی رات اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دینے کا اعلان کیا گیاہے وہیں ان اسپیشل اکنامک زونز میں چلنے والی صنعتوں کیلئے مشینری پر ٹیکس کے خاتمہ صنعت کو سہاراملے گا اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھے گی ۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چئیر مین کاشف ضیاء نے کہاہے کہ حکومت کا حالیہ منی بجٹ ایکسپورٹرز کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے برآمدی شعبہ کیلئے گیس اور بجلی کے ریٹس پہلی ہی کم کر دیئے ہیں جبکہ حالیہ ضمنی بجٹ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گاجس سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اوربے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا