فیصل بینک کی جانب سے LUMS نیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کی حمایت

جمعرات 24 جنوری 2019 17:44

فیصل بینک کی جانب سے LUMS نیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کی حمایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) فیصل بینک نے LUMSکے نیشنل آئوٹ ریچ پروگرام میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس ضمن میں فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو جناب یوسف حسین نے منعقدہ ایک تقریب میں LUMSکی انتظامیہ کو چیک بطور عطیہ پیش کیا۔LUMSنیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کے تحت ملک کے باصلاحیت لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرتا ہے اور اُنہیں یونیورسٹی میں داخلے کے لئے تیار کرتا ہے ۔

باصلاحیت لوگوں کو دی جانے والی سہولیات میں ٹیوشن کی مد میں مکمل مالی معاونت ، بورڈ اوررہائش کے اخراجات سمیت کھانے پینے اور کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے تاکہ باصلاحیت طالب علموں کو عالمی معیار کی تعلیم دی جاسکے اور اُن کے مالی حالات اُن کی تعلیمی سرگرمیوں پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب یوسف حسین نے کہا کہ فیصل بینک نوجوانوں میں تعلیم اور پروفیشنل ڈولپمنٹ کی حمایت کے اپنے عزم پر قائم ہے ۔

LUMSنیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کے ساتھ شراکت داری سے ہم مستحق طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرسکیں گے۔ہم پر اعتماد ہیں کہ یہ فیصل بینک گریجویٹس ہمارے ملک کی ترقی میں اپنا کردار احسن انداز میں ادا کریں گے۔ جناب شاہد حسین نے تقریب میں شریک مہمانوں کو حال ہی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اوریونیورسٹی کی جانب سے مستقبل کی پلاننگ سے آگاہ کیا۔

اُنہوں نے یونی ورسٹی میں پڑھائے جانے والے متفرق تعلیمی شعبہ جات ، اعلیٰ معیاری فیکلٹی اورعالمی معیار کی ریسرچ سہولیات سے بھی مہمانوں کو آگاہ کیا۔ جناب یوسف حسین نے یونیورسٹی کے تفصیلاً دورے کے بعدکامیابیوں پر مسرت کا اظہار کیااور یونیورسٹی کی لیڈرشپ کے عزم کی تعریف کی جنہوں نے شب و روز محنت کرکے LUMSکو خطے میں سب سے بہتر تعلیمی اداروں میں سے ایک بنایا۔

فیصل بینک کی جانب سے صدر فیصل بینک جناب یوسف حسین ، سربراہ ریٹیل بینکنگ طاہر یعقوب بھٹی اور سربراہ ڈسٹری بیوشن ریٹیل بینکنگ ثاقب محمود نے تقریب میں شرکت کی اور LUMSکے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ LUMSکی ٹیم کی قیادت جناب شاہد حسین کررہے تھے جو بورڈ آف ٹرسٹی اور مینیجمنٹ کمیٹی کے رکن ہیں، اُن کے ساتھ سلیمان دائود اسکول آف بزنس میں انڈر گریجویٹ پروگرامز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد نیمن جلیل، سید بابر علی اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین جناب ڈاکٹرشاہد مسعود اور بائیولوجی ڈپارٹمنٹ کے چیئر جناب ڈاکٹر عزیز مٹھانی بھی شریک تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی