پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ،اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ،اوپن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2019ء)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابقجمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.23روپے سے بڑھ کر138.24روپے اور قیمت فروخت138.33روپے سے بڑھ کر138.34روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید137.80روپے اورقیمت فروخت138.30روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں10پیسی کااضافہ اورقیمت فروخت میں90پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں80پیسے اورقیمت فروخت میں1.10روپی کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر156.60روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے گھٹ کر157.40روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید178.00روپے سے گھٹ کر177.20روپے اورقیمت فروخت179.80روپے سے گھٹ کر178.70روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.60روپے اورقیمت فروخت36.90روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت37.90روپے سے گھٹ کر37.80روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

Your Thoughts and Comments