اوپن کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے اضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2019ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمزید بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138روپے سے بڑھ کر138.20روپے اور قیمت فروخت138.50روپے سے بڑھ کر138.70روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید 156روپے اور قیمت فروخت 157.80روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 178.30روپے اور قیمت فروخت179.80روپے پر برقرار رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپور ٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر40پیسے بڑھ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں30پیسے کا اضافہ ہوا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیرتبصرہ مدت میںروپے کے مقابلے یورو کی قدر1.1روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر1.20روپے گھٹ گئی ۔

Your Thoughts and Comments