وزیر اطلاعات چوہدیر فواد سے پیپسی کو کی سینئر نائب صدر کرسٹا پائلٹ کی ملاقات ،پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

مایہ کاری کے تحت ملتان میںپوٹیٹو یونٹ قائم کرینگے ، چاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان خود یونٹ کا افتتاح کریں، کرسٹاپائٹ پاکستان خوبصورت وادیوں اور رنگارنگ ثقافتوں کی حسین منزل ہے، پوری دنیا کو پاکستان کا حقیقی چہرہ دکھائیں گے، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات چوہدیر فواد سے پیپسی کو کی سینئر نائب صدر کرسٹا پائلٹ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) پیپسی کو کی سینئر نائب صدر کرسٹا پائلٹ نے پاکستان میں سرمایہ کی کاری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایہ کاری کے تحت ملتان میںپوٹیٹو یونٹ قائم کرینگے ، چاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان خود یونٹ کا افتتاح کریں ۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے پیپسی کوکی سینئرنائب صدر کرسٹا پائلٹ نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے’’ پیپسی کو ’’کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ کرسٹا پائلٹ نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔کرسٹا پائلٹ نے کہا کہ فوڈ( سنیکس ) کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔کرسٹا پائلٹ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے تحت ملتان میں پوٹیٹو(Potato) یونٹ قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

کرسٹا پائلٹ نے کہا کہ خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس پوٹیٹو یونٹ کا افتتاح کریں۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پیپسی کو کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملتان میں پوٹیٹو یونٹ کے قیام سے آلو کی کاشت کرنے والے کسان مستفید ہوں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ برٹش ائیرویز، پیپسی کو اور دیگر عالمی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن، پالیسیوں اور اصلاحات کے ایجنڈے کے مزید ثمرات آنے والے دنوں میں ظاہر ہوں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی متنوع ثقافت،موسیقی اور سیاحت کے فروغ میں پیپسی کو کی شراکت داری چاہتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان خوبصورت وادیوں اور رنگارنگ ثقافتوں کی حسین منزل ہے، پوری دنیا کو پاکستان کا حقیقی چہرہ دکھائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

Your Thoughts and Comments