نیٹ ورک میں توسیع کے لئے 4G ZONGنے Ericsson کے ساتھ اشتراک کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 فروری 2019 17:07

نیٹ ورک میں توسیع کے لئے 4G ZONGنے Ericsson کے ساتھ اشتراک کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک 4G ZONG نے سندھ اور بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کی مزید توسیع کے لئے Ericsson کے ساتھ اشتراک کر لیا۔اس اشتراک سے Zongکی موجودہ سیلولر سائٹس پرمتفرق صلاحیتوں کے حامل Microwave لنکس مہیا ہوں گے اور مزید نئی سائٹس بھی لگائی جائیں گی تاکہ جنوبی خطہ میں بینڈوڈتھ اورتھرو پٹ زیادہ تیز کی جا سکے۔

پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ 4G ZONG ملک کا ممتاز ترین 4G آپریٹر ہے۔ نیٹ ورک اور بنیادی سیلولر ڈھانچہ میں مسلسل سرمایہ کاری سے کمپنی اس بات کی آرزو مند ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے صارفین بھی 4G ZONGکی تیز ترین سپیڈ اور وسیع ترین رسائی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

''ٹیکنالوجی کے ارتقاء کی بدولت، صارفین کی ڈیٹا کی ضرورت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہم اولین فوقیت اپنے صارفین کو ہی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے مسلسل وسیع ہوتے نیٹ ورک کی بدولت ہم اپنے صارفین کو ممکنہ حد تک بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔Ericsson کے ساتھ ہمارے اشتراک سے ہم ملک کی تاریخ کاتیز ترین نیٹ ورک توسیع منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں تاکہ ہمارا 4G کا نقش مزید وسیع ہواور ہمارے صارفین کو 4G ZONG کے بلاتعطل مواصلاتی رابطہ کااختیار حاصل ہو جائے۔ '' 4G ZONG کے چئیرمین اور سی ای او Wang Hu نے کہا۔

پاکستان کو جدت پر گامزن کرنے کا 4G ZONG کا سفریہیں ختم نہیں ہوتا۔سیلولر نیٹ ورک کی قیادت کے ورثہ پر مبنی تاریخ کے ساتھ اب کمپنی اپنے نیٹ ورک کی صلاحیت کو ترقی دے رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ سب سے بڑی 4G صارفین کی تعداد کو بلا تعطل مواصلاتی رابطہ کی سہولت حاصل ہو۔کمپنی ہر جدت پسند شہری کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

'' Ericsson اپنے صارفین کو جدید ترین اور آزمودہ ترین ٹیکنالوجی پر مبنی حل مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ 4G ZONG کے نیٹ ورک توسیعی منصوبہ میں ہماری شراکت سے ہم ملک کے دور درازعلاقوں میںZONGکو مواصلاتی رابطہ کا بنیادی ڈھانچہ رکھنے میں مددفراہم کریں گے۔اس اشتراک سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ کی ضرورت کو بھی پورا کرنے کا موقع ملے گا ۔

'' وقاص نعیم، صدر اور سی ای اوEricsson پاکستان نے کہا۔

اپنی 4G توسیع منصوبہ کے تحت، Zong موجودہ نیٹ ورک کو جدید ترین خطوط پر استوار کر رہا ہے او ر اسی دوران نئی سائٹس کا بھی قیام عمل میں لا رہا ہے تاکہ صارفین کو آواز اور ڈیٹا کی بہترین خدمات میسر ہوں کمپنی کی یہ نیٹ ورک توسیع اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی ضروریات کو سب سے مقدم رکھتے ہوئے عمل اور منصوبہ سازی کرتی ہے اور ان کو پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک کے سروسز پیش کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ