کباڑ کی شکل میں در آمد کئے جانیوالے آٹو پارٹس کے کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا ،کسٹم انٹیلی جنس کو دیئے گئے قوانین میں فوری تبدیلیاں کی جائیں، صدر فیصل آباد چیمبر

پیر 11 فروری 2019 19:42

کباڑ کی شکل میں در آمد کئے جانیوالے آٹو پارٹس کے کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا ،کسٹم انٹیلی جنس کو دیئے گئے قوانین میں فوری تبدیلیاں کی جائیں، صدر فیصل آباد چیمبر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) کباڑ کی شکل میں در آمد کئے جانے والے آٹو پارٹس کے کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور اس سلسلہ میں کسٹم انٹیلی جنس کو دیئے گئے قوانین میں بھی فوری تبدیلیاں کی جائیں۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں تنویر احمد نے فیصل آباد چیمبر کی اولڈ سپیئرپارٹس بارے قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین محمد یعقوب اعوان نے بتایا کہ اولڈ سپیئر پارٹس مارکیٹ کا تمام تر دارومدار بیرون ملک سے بطور کباڑ آنے والے پارٹس پر ہوتا ہے۔ یہ سامان کنٹینروں کے ذریعے مختلف ڈرائی پورٹس پر آتا ہے ۔ درآمد کنندگان مجوزہ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے بعد اس سامان کو لا کر اس مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹس سے خریدے گئے سامان کو راستے میں ہی کسٹم انٹیلی جنس والے پکڑ لیتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں دوکانداروں کو نہ صرف مالی طور پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ ان پر بلا جواز مقدمات بھی بنائے جاتے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے اداروں کو درست کرنے کے عزم کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ کسٹم انٹیلی جنس کے کاروبار دشمن رویہ کو بدلنے کیلئے موجوہ قوانین میں ترمیم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ کے ظالمانہ رویہ کی وجہ سے عوام اور حکومت میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں جن کا فوری ازالہ کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آٹو پارٹس کے کباڑ کی درآمد کے حوالے سے موجودہ قوانین کو سادہ اور آسان بنایا جائے تا کہ اس کاروبار سے وابستہ افرادبا عزت طور پر اپنی روزی کما سکتے ہیں۔

اس اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی محمد یعقوب اعوان کے علاوہ ممبران کمیٹی جنید محمود بیگ ، شاہد حیات واہلہ ، حاجی محمد اصغر، محمد نثار افضل حمد ظہور احمد، حاجی عبدالرزاق ، محمد رزاق ، مشتاق احمد ، محمد ولید رضا ، روح اللہ خان اور عبدالغفارنے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر