محمد بن سلمان اور انکے وفدکے دورہ سے پاکستان کی اقتصادی وسیاسی اہمیت دو چند ہوگی،میاں زاہد حسین

․سعودی عرب کی پاکستان میں خطیرسرمایہ کاری سی علاقائی امن میں بہتری اورتجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 15 فروری 2019 18:53

محمد بن سلمان اور انکے وفدکے دورہ سے پاکستان کی اقتصادی وسیاسی اہمیت دو چند ہوگی،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ اور مثالی تعلقات رہے ہیںجو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورئہ پاکستان سے مزید مضبوط ہونگے۔

ولی عہد محمد بن سلمان اور انکے وفد کے دورہ سے پاکستان کی اقتصادی اہمیت میں دوچند اضافہ ہوگا اور انکا یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو نئی جہت اور نیا رخ دے گا۔میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب 32ملین کی آبادی پر مشتمل ملک ہے جس کی جی ڈی پی 640ارب ڈالر ہے اسکے مقابلے میں پاکستان 210ملین کی کثیر آبادی پر مشتمل ہے لیکن ملکی جی ڈی پی صرف 290ارب ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مسابقتی انڈیکس پر137ممالک میں سے سعودی عرب 30ویں جبکہ پاکستان 115ویں نمبر پر ہے اور کاروباری آسانی کے انڈیکس پر 190ممالک میں سے سعودی عرب 92ویں جبکہ پاکستان 136ویں نمبر پر ہے۔سعودی عرب اور پاکستان کو دونوں ممالک میں کاروباری آسانی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب میں سخت لیبر قوانین، قرضوں کے حصول میں مشکلات اور ٹیکس کا پیچیدہ نظام ملکی مسابقت کی بہتری میں حائل ہے جبکہ پاکستان بھی یکساں مسائل کا شکار ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کو دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر مضبوط معاشی اور تجارتی تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے، جس سے دونوں برادر ممالک میں معاشی ترقی آئیگی۔ سعودی عرب نے پاکستان کے لئے وزٹ ویزا فیس کو 2000ریال سے کم کرکے سنگل انٹری338ریال ملٹی پل انٹری 675ریال کردی جو یقینا خوش آئند ہے ، ویزا فیس مزید کم کرکے پاکستانیوں کے لئے سعودی عرب جانا آسان کیا جائے تاکہ دونوں ملکوں کے سماجی وتجارتی روابط میں اضافہ ہوسکے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور کونسل جنرل سندھ عبیداللہ الحربی کا دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردارہے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی افواج پاکستان سعودی عرب کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میںاہم کردار ادا کررہی ہیں۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کی 39قوموں پر مشتمل اسلامی اتحادی افواج کی قیادت کررہے ہیں جو پا کستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور گہرے روابط کا آئینہ دار ہے۔سعودی جوانوں اور افسران کی پاکستان میں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی کے 1500سے زائد جوا ن اور افسران سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب میں15لاکھ پاکستانی سعودی عرب کی معاشی ترقی اور پاکستان کو زرمبادلہ کی فراہمی میں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

سعودی عرب سے پاکستان کو گزشتہ سال ترسیلات زر 920ملین ڈالر رہیںجبکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت 3ارب ڈالر سے متجاوز تھی جس میں پاکستانی برآمدات 300ملین ڈالرتھیں۔شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کی طاقت ور ترین شخصیت ہیں جو ولی عہد ہونے کے ساتھ ساتھ وزراء کونسل کے نائب صدراور وزیر دفاع بھی ہیں۔ ولی عہد بننے کے بعدیہ انکا پہلا دورئہ پاکستان ہے جس میںسعودی وزراء، تاجر، سرمایہ کار اورکثیر تعداد میں صنعتکاربھی شامل ہیں۔

سعودی وزرا پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کرینگے اور پاکستان کے مختلف شعبوں بشمول توانائی، اندرونی سلامتی، کھیل وثقافت، زراعت، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تقریباً 15ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونگے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی چین، وسط ایشیاء اور روس کے ساتھ تجارت بڑھانے میں اہم ترین کردار ادا کرسکتا ہے جہاںسعودی عرب کے لئے براہ راست مال تجارت پہنچانا دشواراور مہنگا ہے۔

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستان اور علاقائی امن پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کے لئے پاک سعودی جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے اور جوائنٹ چیمبر کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند