ایس ای سی پی نے انٹر نیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈ نمبر 9 کا اطلاق مؤخر کر دیا

جمعہ 15 فروری 2019 19:44

ایس ای سی پی نے انٹر نیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈ نمبر 9 کا اطلاق مؤخر کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام ایسی کمپنیوں کے لئے جنہیں اپنے سالانہ مالی حسابات انٹر نیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈز (IFRS) کے مطابق تشکیل دینا ہوتی ہیں، کے لئے مالیاتی انسٹرومنٹ سے متعلق انٹر نیشنل فنانشل رپورٹنگ کے سٹینڈرڈ نمبر 9 کا اطلاق مؤخر کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ کمپنیوں کے مطالبے اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو?ئنٹنٹ کی تجویز پر کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی نے 4 اکتوبر 2017 کو جاری کئے گئے ایک نوٹیفیکیشن(SRO 1007(I)/2017 ) کے ذریعے انٹر نیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈ نمبر 9 کویکم جولائی 2018 سے لاگو کیا تھا۔ آئی ایف آر ایس نمبر 9 کا اطلاق انٹر نیشنل اکاو?نٹنگ سٹینڈرڈ نمبر 39 (IAS-39) کی جگہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کمپنیوں کو جولائی 2018 کے بعد سے فنانشل سٹیٹمنٹ کی تیاری آئی ایف آر ایس نمبر 9 کے مطابق کرنا تھی۔ تاہم کئی کمپنیوں نے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا اور مجوزہ سٹینڈرڈ نمبر 9 کے اطلاق کو موخر کرنے کی درخواست کی کیونکہ اس سٹینڈرڈ پر عمل درآمد کے لئے متعلقہ معلومات، ڈیٹا، تخمینے دستیاب نہیں اور اس کی وجہ سے فنانشل سٹیٹمنٹ کی تیاری میں زیادہ وقت صرف ہو رہا ہے اور کمپنیوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ایس ای سی پی نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو?ئنٹنٹ کی تجویز پر جون 2019 میں ختم ہونے والے مالی سال کے لئے آئی ایف آر ایس نمبر 9 کا اطلاق موخر کر دیا ہے۔ امید ہے کمپنیاں اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فنانشل سٹیٹمنٹ بروقت مکمل کریں گے اور آئندہ مالی سال میں آئی ایف آر ایس نمبر 9 کے مطابق فنانشل سٹیٹمنٹ کی تیاری کے لئے اقدامات کریں گی۔ تاہم کمپنیاں اس سال بھی آئی ایف آر ایس نمبر 9 کے مطابق اپنے فنانشلز جمع کروا سکتی ہیں۔ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 225 کے تحت ایس ای سی پی کو کمپنیوں کی فنانشل سٹیٹمنٹ کو معیاری بنانیکے لئے اکاو?نٹنگ سٹینڈرز جاری کرنے کا اختیار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد