سعودی کرائون پرنس کا دورہ پاکستان تجارتی و معاشی حوالے سے خوش آئند ہے‘ لاہور چیمبر

جمعہ 15 فروری 2019 19:44

سعودی کرائون پرنس کا دورہ پاکستان تجارتی و معاشی حوالے سے خوش آئند ہے‘ لاہور چیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سعودی کرائون پرنس محمد بن سلمان کے تاریخی دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے دونوں برادر ممالک کے مابین دوستانہ، تجارتی اور معاشی تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور اب سعودی کرائون پرنس کا تاریخی دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ متوقع طور پر دونوں ممالک کے درمیان پاور پلانٹس، آئل ریفائنری، پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے قیام سمیت تقریبا پندرہ ارب ڈالر حجم کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جس سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی، معاشی نشوونما ہوگی بلکہ حکومتی محاصل اور روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے جن معاہدوں پر دستخط ہوں ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوںکے لیے ویزا فیس میں کمی کا بھی خیر مقدم کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی