سام سنگ نے خاموشی سے نئی ڈیوائس متعارف کرادی

جمعہ 15 فروری 2019 23:35

سام سنگ نے خاموشی سے نئی ڈیوائس متعارف کرادی
سئیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) سام سنگ نے حیران کن طور پر جمعہ کو ایک نئی ڈیوائس متعارف کرادی ہے جو کہ اس کا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 نہیں بلکہ ایک نیا ٹیبلیٹ ہے۔ گلیکسی ٹیب ایس 5 ای اس کمپنی کا سب سے پتلا اور ہلکا ٹیبلیٹ ہے جس میں 10 انچ کی بڑی اسکرین دی گئی ہے۔ اس کی موٹائی محض 5.1 ملی میٹر جبکہ وزن 400 گرم ہے اور یہ سام سنگ کا پہلا ٹیبلیٹ ہے جس میں ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی 2.0 دیا گیا ہے۔

تو اس وائس اسسٹنٹ سے آپ سام سنگ اسمارٹ اپلائنسز کو بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔سام سنگ نے ایک نیا دلچسپ فیچر کال اینڈ میسج کونٹینیوٹی بھی متعارف کرایا ہے جس کی بدولت صارفین فون کالز اور میسجز کو ٹیبلیٹ پر موصول اور بھیج سکیں گے۔اس ڈیوائس میں سپر امولیڈ اسکرین اور 4 اے کے جی ٹیون اسپیکرز دیئے گئے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم ہے۔

(جاری ہے)

اس میں میٹل یونی باڈی ہے مگر یہ ٹیب ایس 4 جیسا فلیگ شپ ٹیبلیٹ نہیں، جس مٰں زیادہ تیز اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے، اس کے مقابلے میں ایس 5 ای میں اسنیپ ڈراگون 670 پراسیسر موجود ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس میں ملٹی ٹاسکنگ ممکن نہیں بلکہ ایک وقت میں ایک یا 2 ٹاسک ہی کرنا ممکن ہیں جبکہ ایس 4 میں بیک وقت 10 ٹاسک کیے جاسکتے ہیں۔اس میں کمپنی نے ایس پین اسٹائلوس سپورٹ بھی نہیں دی۔

بنیادی طور پر سام سنگ نے یہ ٹیبلیٹ ایسے افراد کے لیے تیار کیا ہے جو اسمارٹ فون اسکرین کی بجائے اس سے زیادہ بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھنا یا گیمز کھیلنا پسند کریں۔ اسی طرح اگر آپ فون کسی جگہ بھول گئے ہیں تو وائی فائی یا ایل ٹی ای سے اس ٹیبلیٹ پر انٹرنیٹ کنکٹ کرکے آپ کالز کرنے یا موصول کرسکیں گے۔ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری لائف ساڑھے 14 گھنٹے ہے اور اس میں 7040 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ ٹیبلیٹ رواں سال کسی وقت 400 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ