گردشی قرض کے کنٹرول کیلئے حکومت نے مزید 200 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ بنالیا

ہفتہ 16 فروری 2019 16:30

گردشی قرض کے کنٹرول کیلئے حکومت نے مزید 200 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ بنالیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) توانائی میں اصلاحات کا کام کرنے والے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے غیر مستحکم مالی معاملات کو توانائی کے شعبے کے قرض سے دور رکھنے کے لیے حکومت مزید 200 ارب روپے (ایک ارب 44 کروڑ ڈالر) قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔مقامی میڈیا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان کی معیشت اور معاشرہ ایک دہائی سے بجلی کی کمی کا شکار رہا ہے، جس نے اس کے مینوفکچرنگ کے شعبے کو کمزور کردیا اور 20 کروڑ 80 لاکھ افراد کے اس جنوبی ایشائی ملک کے ووٹر میں غصہ پایا جاتا ہے۔

اگرچہ گزشتہ 12 ماہ میں بجلی کی کمی ختم ہوگئی ہے تاہم برسوں کی بدانتظامی اور سبسڈیز کے لیے مالی کمی نے بجلی کے شعبے کے بقایا جات یا گردشی قرض کو بڑھا کر 14 کھرب روپے (10 ارب 1 کروڑ ڈالر) تک پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیپنڈینٹ پاور پروڈیوسز (آئی پی پیز) حکومت کی جانب سے تاخیر سے ادائیگیوں پر غصہ ہیں اور وہ مالی مسائل کے حوالے سے خبردار کرچکے ہیں جبکہ دوسری جانب ماہرین اقتصادیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ بڑھتا ہوا گردشی قرضہ پاکستان کے مالیاتی خسارے کو مزید بڑھا دے گا، جو بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ جاری بیل آؤٹ مذاکرات کا ایک اہم حصہ ہے۔

پاکستان کی جانب سے توانائی کے شعبے میں موجود مالی بحران کو کم کرنے کے لیے اسلامک بانڈ کے ذریعے 200 ارب روپے لیے گئے تھے تاہم صورتحال یہ کہتی ہے کہ اس میں مزید رقم کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے توانائی اصلاحات پر بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر نے بتایا کہ حکومت اپریل تک مزید 200 ارب روپے کا مزید قرض لے کر بجلی کی پیداواری کمپنیوں پر مالی دباؤ کم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کل 400 ارب بقایا رقم کو صفر تک نہیں لائیگا لیکن یہ اس مقام تک استحکام کردے گا جہاں کوئی جنریٹر بند کرنے کے خطرے یا لکویڈٹی کے مسائل کا سامنا نہیں کریگا۔ندیم بابر کے مطابق حکومتی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے کہ وہ کس طرح توانائی کے بقایاجات سے نمٹنے کے بارے میں دوبارہ سوچتے ہیں اور یہ عمل وسیع پیمانے پر اصلاحات کے نفاذ کے لیے حکومت کو ایک کھلا ماحول فراہم کریگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئی پی پیز کی بیلنس شیٹ سے توانائی کے شعبے کے بقایا جات کو حکومتی ملکیت میں شامل تقسیم کارکمپنیوں کی بیلنس شیٹ پر لاکر رقم بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد