میاں اسلم اقبال سے آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

لومز میں نئی ٹیکنالوجی کوفروغ دیا جائے تاکہ اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت

پیر 18 فروری 2019 18:05

میاں اسلم اقبال سے آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین خالد محمود کی قیادت میں ملاقات کی اور پاور لومز انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔سیکرٹری صنعت ندیم الرحمن ،چیئرمین فیڈمک اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجو دتھے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوںکو فروغ دینے کے لئے انقلاب آفریں سکیمیں بنائی ہیں جن کا اجراء آئندہ ماہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاور لومز انڈسٹری کو بھی بحال کیا جائے گا۔اس مقصد کے لئے فیصل آباد میں دو سو ایکڑ رقبے پر ویونگ سٹی بنایا جائے گا جہاں پاور لومز کو منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں سوایکڑ رقبے پر جبکہ دوسرے مرحلے پر بھی سو ایکڑ رقبے پر ویونگ سٹی میں پاور لومز کو منتقل کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاور لومز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔کیونکہ اس صنعت سے ہزاروںلوگوں کاروزگار وابستہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ویونگ سٹی میں اگر کسی نے پلاٹ لے کر فروخت کیا تو حکومت ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی۔

ویونگ سٹی میں ہر پلاٹ پر پاور لومز ہی لگیں گی۔اگر یہاں خریدے گئے پلاٹ پاور لومز نہ لگیں تو پلاٹ کی فروخت کینسل کر دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لومز میں نئی ٹیکنالوجی کوفروغ دیا جائے تاکہ اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو۔چیئرمین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن خالد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صنعتوں کے فروغ کے لئے جو تاریخ ساز اقتصادی پیکج دیا ہے اس سے پاور لومز انڈسٹری کو بھی ریلیف ملا ہے۔حکومت کے اس انقلابی فیصلے سے ملک کی برآمدات بڑھیں گی۔سابق چیئرمین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن عبدالحق اور سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری محمد نواز اور دیگر وفد میں شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی