دوبارہ مذاکرات ہونگے ،جب معامالات طے پا جائیں گے تو آئی ایم ایف مشن کو پاکستان بلایا جائیگا،اسد عمر

پاکستان پر ٹیکس بڑھا کر بھارت اپنا نقصان کریگا،ایف اے ٹی ایف کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک تک آئے گا،جب تک پروفیشنلز کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی،سرکاری نظام میں ٹیلنٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا، وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو ، تقریب سے خطاب

جمعرات 21 فروری 2019 14:02

دوبارہ مذاکرات ہونگے ،جب معامالات طے پا جائیں گے تو آئی ایم ایف مشن کو پاکستان بلایا جائیگا،اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف سے بات چیت دوبارہ ہوگی ،جب معامالات طے پا جائیں گے تو آئی ایم ایف مشن کو پاکستان بلایا جائیگا،پاکستان پر ٹیکس بڑھا کر بھارت اپنا نقصان کریگا،ایف اے ٹی ایف کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک تک آئے گا،جب تک پروفیشنلز کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی،سرکاری نظام میں ٹیلنٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔

جمعرات کو وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف سے باقاعدہ طور پر بات چیت جاری ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ ہفتے دو سیشن ہوئے۔اسد عمر نے کہا کہ اس ہفتے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیٹا کا تبادلہ ہورہا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ جب معامالات طے پا جائیں گے تو آئی ایم ایف مشن کو پاکستان بلایا جائیگا۔

اسد عمر نے کہاکہ پاکستان پر ٹیکس بڑھا کر بھارت اپنا نقصان کریگا۔اسد عمر نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا کر پاکستان کا نقصان نہیں ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک تک آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں ماہرین کو شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے،پاکستان میں ماہرین کی طلب جلد بڑھنے والی ہے۔

انہوںنے کہا کہ لیڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پروفیشنلز کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے ۔اسد عمرنے کہاکہ لیڈرز کے پاس ایک وژن ہوتا ہے،لیڈرز کل. کے بارے میں سوچتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ترقی کے بے پناہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مگر اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری نظام میں ٹیلنٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری نظام میں بہتری لانا ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام میں برداری نظام سے بہت مسائل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عشرت حسین حکومتی نظام میں بہتری کیلئے سفارشات تیار کر رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..