انگلش بسکٹ مینوفیکچررز اپنے برامدی کاروبار کوفروغ دینے کے لئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے

دبئی میں 17 سے 21 فروری تک منعقد ہونے والی نمائش - گلف فوڈ 2019 میں شرکت کے دوران خریداروں کی بے پناہ پزیرائی کے نتیجے میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم)کے لئے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنے برامدی کاروبار کو بڑھانے کے لاتعداد مواقع پید ا ہوئے ہیں

جمعہ 22 فروری 2019 17:33

انگلش بسکٹ مینوفیکچررز اپنے برامدی کاروبار کوفروغ دینے کے لئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2019ء) دبئی میں 17 سے 21 فروری تک منعقد ہونے والی نمائش - گلف فوڈ 2019 میں شرکت کے دوران خریداروں کی بے پناہ پزیرائی کے نتیجے میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم)کے لئے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنے برامدی کاروبار کو بڑھانے کے لاتعداد مواقع پید ا ہوئے ہیں۔

 ای بی ایم نے مقامی سطح پر صارفین کی طلب پوری کرنے کے علاوہ، بیرونی ممالک میں بھی اپنی مصنوعات کو فروغ دیتے ہوئے ، اپنی استعداد میں اضافہ کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

اس طرح آج یہ ادارہ دنیا بھر میں 25 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات برامد کر رہا ہے، جن میں امریکہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے بہت سے ممالک شامل ہیں۔

ای بی ایم کی MD & CEO - ڈاکٹرزیلف منیر نے کہا کہ؛ ہم نے ای بی ایم کو بین الاقوامی معیار پر قائم رکھا ہے اور ہمارا عزم ہے کہ اس کو عالمی سطح پر جانا پہچانا برانڈ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ہم اس نظریہ پر عمل پیرا ہیں کہ؛ ہماری مصنوعات کو دنیا بھر کے صارفین کے سامنے اعلیٰ ترین معیار، اعتماد اور غذائیت کی علامت کے طور پر متعارف کروایا جائے۔

گلف فوڈ نمائش میں شرکت کرنے والے اداروں میں، ای بی ایم پہلی پاکستانی کمپنی ہے ۔ اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بناء پریہ دنیا بھر سے آئے ہوئے صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے ۔ پاکستان میں تو ای بی ایم پہلے ہی ایک نامور ادارہ بن چکا ہے اور اب عالمی سطح پر مسلسل ترقی کے عزم کو پورا کرنے کے لئے یہ نمائش بہترین وسیلہ ثابت ہو ئی ہے۔

پانچ روزہ، گلف فوڈ نمائش دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں تمام براعظموں سے کامیاب ترین اداروں نے اپنی مصنوعات پیش کیں ، جبکہ 120 ممالک سے آئے ہوئے ایک لاکھ سے زائد صارفین نے اہم معلوماتی سرگرمیوں اور تقریبات میں شرکت کی ۔

خوراک کی عالمی صنعت کے ماہرین نے کاروباری ضروریات کا جائزہ لیتے ہوئے اہم ترین موضوعات پر تبادلہ ِ خیال کیا ۔

 خریداروں اور تاجروں کی جانب سے ای بی ایم کی مصنوعات کو بے حد پزیرائی حاصل ہوئی۔ عالمی رجحانات سے ہم آہنگی اور مسلسل جدت کے باوجود، ای بی ایم اپنی بنیادی اعلیٰ اقدار اور شفّاف اصولوں پر قائم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ ادارہ مقامی اور بین الاقوامی صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو بخوبی پورا کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع